کیلیفورنیا( ویب ڈیسک ) امریکا میں ٹیکنالوجی کے گڑھ سیلیکون ویلی کے مہنگے ترین کاروباری علاقے میں جہاں لوگ رات سڑکوں پر بسر کرتے ہیں وہیں 2 خوش قسمت بلیاں ماہانہ 2 لاکھ روپے سے زائد کرایے کے فلیٹ میں رہائش پذیر ہیں۔پالتو جانوروں سے محبت اور ان کی خدمت کے حوالے سے بے شمار مثالیں موجود ہیں مگر ایک ایسا خطہ بھی ہے جہاں بزنس جمانے کے لیے لوگ گھر کی تلاش میں مارے مارے پھرتے ہیں لیکن انہیں کامیابی حاصل نہیں ہوتی۔امریکی ریاستی کیلی فورنیا کے شہر سان فرانسسکو کے قریب واقع پوش علاقے میں دو بلیاں رہائش پذیر ہیں اور ان کا مالک ماہانہ دو لاکھ سے زائد پاکستانی روپے کرایہ ادا کرتا ہے، اس شخص نے بلیوں کو پرسکون رہائش کا تحفہ دیا ہے اور اب یہ بلیاں سیلیکون ویلی میں مہنگے ترین کرایہ دار جانور سے پہچانی جاتی ہیں۔ان خصوصی مکینوں کا ا?شیانہ بھی خصوصی ہے جہاں انہیں کافی سہولیات دستیاب ہیں، یہاں ٹی وی بھی موجود ہے اور دیگر فرنیچر بھی، بلیوں کے نگراں روزانہ ان کی دیکھ بھال کے انتظامات کا جائزہ لیتے ہیں۔سوشل میڈیا ویب سائٹس کے اس گڑھ میں رہنے والی بلیوں کے سوشل اکاو¿نٹس بھی بنائے گئے ہیں، ان اکاو¿نٹس پر بلیوں کی سرگرمیاں اپ ڈیٹ کی جاتی ہیں جنہیں اچھے خاصے لائیکس بھی ملتے ہیں۔