تازہ تر ین

پاکستان سپر لیگ کے چوتھے ایڈیشن کا آفیشل نغمہ آج جاری کیا جائے گا

کراچی( ویب ڈیسک ) پاکستان سپر لیگ کا اہم جز اس کا نغمہ ہے اور چوتھے ایڈیشن کا آفیشل نغمہ آج جاری کیا جائے گا۔ شائقین کرکٹ کو پی ایس ایل 4 کے نئے نغمے کا بے تابی سے انتظار ہے جو آج رات 8 بجکر 55 منٹ پر ریلیز کیا جائے گا۔ اس سے قبل پی ایس ایل کے تین ایڈیشنز میں گلوکار علی ظفر کی آواز میں الگ الگ نغمے جاری کیے گئے تھے اور چوتھے ایڈیشن کا نغمہ کس کی آواز میں ہوگا اور اس کے مکمل بول کیا ہوں گے اس حوالے سے شائقین کو بے صبری سے انتظار ہے۔ پی ایس ایل 4 ایڈیشن کے لیے نغمہ شجاع حیدر نے تحریر کیا ہے اور اس کی تھیم کے بارے میں بتایا جارہا ہے کہ یہ ‘کھیل دیوانوں کا’ ہے۔پی ایس ایل کے 2016 کے پہلے ایڈیشن کا نغمہ گلوکار علی ظفر نے ہی لکھا اور گایا جس نے کرکٹ سے لگاو¿ رکھنے والوں پر سحر طاری کیا۔پی ایس ایل 2017 ایڈیشن میں بھی علی ظفر کی آواز میں نغمہ ریلیز کیا گیا جس کے بول تھے، سیٹی بجے گی، اسٹیج سجے گا، تالی بجے گی اور اب کھیل جمے گا۔ پی ایس ایل 2018 ایڈیشن کے لیے علی ظفر نے ہی نغمہ گایا، جس کے بول، لو پھر آگئے جلوہ دکھانے، پھر ملے چلو ہم اس بہانے، یہ کھیل پھر جمے گا اور اسٹیج پھر سے سجے گا، پھر دل سے سیٹی بجے گی اور جاں سے نعرہ لگے گا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain