تازہ تر ین

ایک عدد پھل کی قیمت ایک لاکھ 40 ہزار روپے،یہ پھل کس ملک میں ملتا ہے ،دیکھئے خبر

انڈو نیشیا (ویب ڈیسک) دنیا کے کچھ ممالک ایسے بھی ہیں جہاں کچھ پھلوں کی قیمت سونے کے ڈھائی تولے کی قیمت کے برابر بھی ہے۔جی ہاں، انڈونیشیا میں ایک پھل کی ایک عدد کی قیمت ایک ہزار امریکی ڈالر تقریبا پاکستانی ایک لاکھ 40 ہزار روپے ہے۔دلچسپ بات یہ ہے کہ دنیا کے کروڑوں افراد اس پھل کا نہ تو نام جانتے ہیں اور نہ ہی انہوں نے کبھی اس پھل کو دیکھا او چکھا ہے۔تاہم اس مہنگے ترین پھل کی نسل کے کچھ پھل انڈونیشیا، ملائیشیا، تھائی لینڈ اور سنگاپور سمیت ان کے پڑوسی ممالک اور جزائر میں دستیاب ہوتے ہیں۔امریکی نشریاتی ادارے سی این این نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ (Durian) نامی ایک ذائقہ دار پھل کی نسل کے ایک پھل کو انڈونیشیا کے ایک شاپنگ مال میں ایک ہزار امریکی ڈالر کی قیمت پر فروخت کیا جا رہا ہے۔اس پھل کے ایک عدد کی قیمت اتنی زیادہ ہے کہ بہت سارے انڈونیشیائی افراد کی یومیہ تنخواہ بھی اتنی نہیں ہے۔رپورٹس کے مطابق ایک عام انڈونیشیائی شخص کی یومیہ اجرت زیادہ سے زیادہ 190 امریکی ڈالر تک ہوتی ہے، تاہم اس پھل کے ایک عدد کی قیمت ایک ہزار امریکی ڈالر ہے۔پاکستانی روپوں میں اس پھل کے ایک عدد کی قیمت ایک لاکھ 40 ہزار روپے کے قریب بنتی ہے جو تقریبا ڈھائی تولے سونے کے برابر ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain