کراچی (ویب ڈیسک) ہر جوڑے کی خواہش ہوتی ہے کہ اس کی شادی یادگار ہو جس کے لیے دلہا دلہن نت نئے انداز اپنانے کے ساتھ ساتھ شادی کی تقریبات کے انتظامات میں ہمیشہ ہی منفرد انداز اپنائے نظر آتے ہیں۔آج کل شادیوں کا سیزن چل رہا ہے اوت گزرتے وقت کے ساتھ ساتھ جہاں شادی کے ایونٹس میں اضافہ ہو گیا ہے وہیں فیشن سمیت اور کئی چیزوں میں بھی لوگوں کے رحجان بدل رہے ہیں۔
ہر جوڑے کی خواہش ہوتی ہے کہ ان کی شادی پر دلہن اور دولہے کی انٹری سمیت ہر چیز منفرد ہو۔ شادی کا دن سب کے لیے بہت خاص ہوتا ہے لیکن کچھ لوگ اپنی شادی کے دن کو یادگار بنانے کے لیے ایسا کام کرتے ہیں جو ہمیشہ یاد رہتا ہے۔اسی طرح کئی دولہے اپہنی دلہن کو لے جانے کے لیے مہنگی مہنگی گاڑیاں بھی لاتے ہیں تاکہ ہر کوئی اس کی تعریف کرے۔کراچی میں ایک دولہا صرف 163روپے میں اپنی دلہن کو رخصت کر کے لیا گیا۔اسی حوالے سے ایک اوبر ڈرائیور نے اپنا تجربہ سوشل میڈیا پر شئیر کیا ہے اور لوگوں کو بتایا کہ جہاں لوگ رخصتی کے موقع پر گاڑیوں پر اتنا پیسہ خرچ کرتے ہیں وہیں کچھ ایسے لوگ بھی ہیں جو اوبر گاڑی پر ہی اپنی بیگم کو رخصت کر کے لے جاتے ہیں۔اوبر ڈرائیور کا مزید کہنا تھا کہ ایک بار وہ اپنی سواریوں کو پک کرنے گیا تو یہ دیکھ کر حیران رہ گیا کہ اس کی سواریوں میں دولہا دلہن شامل ہیں۔اوبر ڈرائیور کا کہنا تھا کہ وہ یہ دیکھ کر حیران رہ گیا کہ اس سواری کے صرف 163 روپے چارجز بنے۔اوبر ڈرائیور کا کہنا تھا کہ وہ دو بار اپنی اوبر ایکس میں دلہنوں کو رخصت کروا چکا ہے۔اوبر ڈرائیور کی جانب سے اس پوسٹ نے لوگوں کو حیرت میں مبتلا کر دیا ہے اور کچھ صارفین کا کہنا ہے کہ واقعی شادی پر فضول خرچی سے بچنے کا یہ ایک اچھا راستہ ہے۔