کراچی (ویب ڈیسک ) کراچی میں سٹی کورٹ میں ایک انوکھا کیس دیکھنے میں آیا ہے جہاں عدالت نے ایک خاتون کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا ہے جس پر بلے کو گاڑی تلے کچلنے کا الزام تھا۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ کراچی کے ایک شہری فائق جاگیرانی نے سٹی کورٹ سے رجوع کیا تھا جس پر عدالت نے خاتون کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کا حکم دیا ہے۔درخواست گزار کا کہنا تھا کہ واقعہ یکم فروری کو کراچی کے علاقے ڈیفنس فیز 8 درخشان تھانے کی حدود میں پیش آیا تھا۔شہری کا کہنا تھا کہ خاتون کی گاڑی تلے آ کر بلی زخمی ہوئی اور خاتون سے پہلے بلی کے علاج کا مطالبہ کیا گیا تھا لیکن بعد میں بلی ہلاک ہو گئی تھی۔شہری نے بتایا کہ اس نے خاتون کی جانب سے انکار پر پولیس سے مدد لی تھی۔درخواست گزار نے موقف اپنایا کہ دنیا بھر میں بے زبان جانوروں کے حقوق کا تحفظ کیا جاتا ہے۔پولیس اور عدالت جانوروں کو تحفظ فراہم کرنے اور ان کے حقوق کی حفاظت کرے،عدالت نے فائق جاگیرانی کی درخواست پر خاتون کے خلاف بلی کے قتل کا مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔جب کہ سوشل میڈیا صارفین کا بھی کہنا کہ جانوروں پر ہونے والے تشدد کے خلاف آواز بلند کرنی چاہیے۔صارفین کا کہنا ہے کہ جہاں انسان اپنے حقوق کے تحفظ کیلئے آواز بلند کرتا ہے وہاں اسے جانوروں کے حقوق کا بھی خیال رکھنا چاہئے، قانون کے مطابق جانوروں پر تشدد کی بنا پر ایک ماہ قید مسلسل بھگتنا پڑ سکتی ہے جبکہ یہ عمل دہرانے پر سزا کی میعاد 3ماہ تک بھی بڑھائی جا سکتی ہے۔واضح رہے جانوروں پر تشدد کے حوالہ سے پولیس ہیلپ لائن 15پر اطلاع دی جا سکتی ہے جس پر فوری کارروائی عمل میں لائی جا سکتی ہے۔اور اب کراچی کی عدالت نے گاڑی تلے بلی کچلنے والی خاتون کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دے دیا ہے۔