تازہ تر ین

انڈونیشیا: سانپ کا استعمال،ملزم سے اقبال جرم کا انوکھا طریقہ

جکارتہ (آئی این پی) انڈونیشین پولیس نے چوری کے ملزم سے اقبال جرم کرانے کے لیے سانپ کے استعمال کا اعتراف کر لیا جس پر اسے عالمی سطح پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو منظر عام پر آئی تھی جس میں پولیس کی حراست میں موجود شخص کے دونوں ہاتھ پشت پر باندھ کر اس کے گلے میں 2 فٹ لمبا سانپ ڈال دیا گیا تھا۔منگل کو بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق ویڈیو میں دیکھا گیا تھا کہ گلے میں سانپ کی وجہ سے ملزم خوف سے چیخ رہا ہے جبکہ پولیس اہلکار کو ہنس رہے ہیں۔دوسری جانب مشرقی انڈونیشیا کے علاقے پاپوا کی پولیس نے ملزم سے اقبال جرم کے لیے سانپ سے ڈرانے کا اعتراف کرتے ہوئے اپنے اقدام پر معافی مانگی ہے۔البتہ انڈونیشین حکام نے پولیس افسر کا دفاع کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ مذکورہ سانپ زہریلا نہیں تھا اور انہوں نے چوری کے الزام میں گرفتار شخص کو مارنا شروع نہیں کیا تھا۔ادھر انسانی حقوق کی وکیل ویرونیکا کومن نے کہا کہ تحقیقات اور تفتیش کے طریقہ کار میں متعدد قوانین کو بالائے طاق رکھنے کے ساتھ ساتھ تشدد کیا گیا اور پولیس کی پالیسیوں کی بھی خلاف ورزی کی گئی۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain