تازہ تر ین

اوور سپیڈنگ پر چالان سے بچنے کیلئے آدمی نے بی ایم ڈبلیو میں ایسی ڈیوائس لگالی کہ پولیس کے کیمرے ہی فیل ہوگئے

لندن (ویب ڈیسک )برطانیہ میں ایک شہری نے تیز رفتاری پر چالان سے بچنے کیلئے اپنی بی ایم ڈبلیو کار میں جیمنگ ڈیوائس نصب کرلی۔ اس طریقے سے کچھ عرصہ تو وہ چالان سے بچتا رہا لیکن آخر کار قانون کے لمبے ہاتھ اس کی گردن تک پہنچ گئے۔ عدالت نے مذکورہ شخص کو تین ماہ جیل کی سزا کے ساتھ 1500 پاونڈ (تقریباً پونے 3 لاکھ روپے) کا جرمانہ بھی عائد کیا ہے۔برطانوی شہر یارک شائر سے تعلق رکھنے والے 58 سالہ کاروباری شخص مائیکل ٹویزل نے اپنی بی ایم ڈبلیو کار میں لیز جیمنگ ڈیوائس نصب کر رکھی تھی۔ اس ڈیوائس کی مدد سے وہ سڑک پر لگے سپیڈ چیکنگ کیمروں کو چکمہ دے کر انتہائی تیز رفتاری سے بچ کر نکل جاتا تھا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain