اٹلی ( آن لائن ) اٹلی کے سفارت خانے میں سفیر کی پالتوبلی نے سفارتخانے میں بطور سفیر کرسیسنبھالی۔پاکستان میں تعینات اٹلی کے سفیر اسٹیفنو پونٹی کارونے سوشل میڈیا کی ویب سائٹ ٹویٹر اکاﺅنٹ پر سفیر کی کرسی پر بلی کے بیٹھنے کی تصویر لگاتے ہوئے لکھا ہے کہ اسکی پالتو بلی ”بگھیرا “ نے سفیر کا چارج سنبھال لیا ہے اور اسکا مطلب ہے کہ وہ سفیر دفتر میں سفیر کی کرسی پر نہیں بیٹھ سکتے ۔پونٹی کارواپنی تعینات کے دوران اپنی ملاقاتوںکی تصاویر سوشل میڈیا پر جاری کرتے رہتے ہیں، واضع رہے کہ اٹلی یورپی ممالک میں جرمنی کے بعد پاکستان کے ساتھ تجارت کرنے میں دوسرابڑا ملک ہے، اس کے قبل جرمنی کے سفیر مارٹن کوبلر سوشل میڈیا پر پاکستان میں تعینات ہونے سے لیکر تصاویر لگانے میں مشہور ہیں۔