تازہ تر ین

بچوں کو جسمانی معذوری کی آگہی فراہم کرنے کیلئے خصوصی باربی ڈولز

نیویارک(ویب ڈیسک)معذوری کو شکست دینے اور اس حوالے سے بچوں میں آگہی پیدا کرنے کے لیے مقبول باربی ڈولز بھی اب مصنوعی اعضاءاور وہیل چیئرز کے ساتھ بنائی جائیں گی۔امریکی نشریاتی ادارے سی این این کی رپورٹ کے مطابق رواں برس جون میں باربی بنانے والی کمپنی ایسی گڑیا (ڈولز) متعارف کروائے گی جو مصنوعی اعضاءیا پھر وہیل چیئر کے ساتھ ہو گی۔مصنوعی اعضاءاور وہیل چیئر کے ساتھ یہ خصوصی باربی ڈولز میٹل کمپنی اور 13 سالہ معذور کارکن جورڈن ریوس کے اشتراک سے بنائی جا رہی ہیں جو پیدائشی طور پر بائیں بازو سے محروم ہیں۔ان ڈولز کا مقصد بچوں کو خوبصورتی کے مختلف پہلوﺅں سے آگاہ کرنا ہے۔میٹل کمپنی کا ایک بیان میں کہنا تھا کہ ’ایک برانڈ کے طور پر ہم فیشن ڈولز کے ذریعے جسمانی معذوری کے حوالے سے گفتگو کرسکتے ہیں اور مختلف طرح سے فیشن اور خوبصورتی کو اجاگر کر سکتے ہیں‘۔ کمپنی کے مطابق جسمانی معذوری کی آگہی کے لیے سب سے زیادہ وہیل چیئر والی باربی ڈول بنانے کی درخواست موصول ہوئی، جس کے لیے وہیل چیئرز بنانے والے ماہرین کے ساتھ کام کیا گیا۔یہ کمپنی باربی ڈولز میں مصنوعی اعضاءاور وہیل چیئر سمیت اس کے ڈریم ہاﺅس میں وہیل چیئر ریمپ بھی شامل کرے گی۔باربی ڈول کی نئی ل±ک تمام معذور افراد کے حقوق کی نشاندہی بھی کرے گی تاکہ عام بچے بھی جسمانی معذوری سے آگاہ ہوسکیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain