تازہ تر ین

محمد بن سلمان کا طیارہ یا ہوامیں اڑنے والا محل ؟

اسلام آباد (ویب ڈیسک )سعود ی ولی عہد محمد بن سلمان اپنے غیر ملکی دوروں کیلئے شاہی وی آئی پی بووئنگ 747 جمبو جیٹ استعمال کرتے ہیں اور وہ اسی پر سوا ر ہو کر پاکستان پہنچیں ہیں جس کی خصوصیات بھی سامنے آ گئی ہیںغیر ملکی میڈیا کے مطابق شہزادہ محمد بن سلمان نے اپریل 2018امریکہ کا تین ہفتوں پر محیط دورہ کیا اور اس دوران بھی انہوں نے یہی جہاز استعمال کیا تھا۔اس طیارے میں ایک بڑا سا میٹنگ روم ، فل سائز کی ٹی وی سکرین ، لاﺅنج ، چہل قدمی کیلئے کوریڈور ، خوبصورت اور وسیع بیڈ روم اور اس کے ساتھ فرنشڈ واش روم بھی ہے ۔جہاز کی خصوصیات یہاں پر ختم نہیں ہوتیں بلکہ اس میں کھانا پکانے کیلئے کچن کی سہولت بھی موجود ہے جبکہ محمد بن سلمان کے پرسنل سٹاف کیلئے انتہائی آرام دہ سیٹیں بھی لگی ہیں تاہم اس طیارے کی خصوصیات جان کر ایک ہی بات ذہن میں آتی ہے کہ یہ کوئی جہاز نہیں ہے بلکہ اڑتا ہوا محل ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain