لاہور( ویب ڈیسک ) دنیا میں پرتعیش ٹرینوں کی کمی نہیں جو انتہائی خوبصورت مقامات سے گزرتے ہیں مگر پاکستان میں اسے سفر کا رومانوی انداز نہیں سمجھا جاسکتا۔اب ٹرینوں کی تاخیر کا مسئلہ تو زیادہ نہیں مگر یہاں باہر دیکھنے والے مناظر بہت زیادہ مسحور کن نہیں ہوتے یا جو ہوتے ہیں وہاں وہ تیزی سے گزر جاتی ہے۔مگر کیا آپ کو معلوم ہے کہ دنیا میں کسی مسافر ٹرین کا طویل ترین سفر کس ملک میں کیا جاتا ہے جس میں اپنے روانگی کے مقام سے آمد کے مقام تک کے لیے ایک ہفتہ درکار ہوتا ہے؟روس کی ٹرانس سائبرین ریلوے ایسی سنگل ٹرین لائن ہے جو لگ بھگ پورے روس سے گزرتی ہے یعنی ماسکو سے ولادی وستوک تک۔ماسکو سے ولادی وستوک تک مجموعی طور پر یہ ٹرین 6 ہزار 152 میل کا سفر کرتی ہے جبکہ یہ مزید آگے یورپ اور ایشیا کے کچھ مقامات سے بھی گزرتی ہے۔دنیا کا طویل ترین فضائی سفر تو گزشتہ سال متعارف کرایا گیا تھا مگر ٹرانس سائبرین ریلوے 1916 سے کام کررہی ہے۔جو شخص بھی اس پر سفر کرتا ہے یا اس کا حصہ بنتا ہے تو جان لیں یہ ٹرین کافی سست روی سے سفر کرتی ہے مگر جہاں جہاں سے گزرتی ہے وہ مقامات دیکھنے سے تعلق رکھتے ہیں۔اور ہاں چونکہ یہ جگہ جگہ روکتی بھی ہے تو روس کے دیہی مقامات کو کھنگالنا کافی آسان ہوتا ہے جہاں سے خریداری بھی کی جاسکتی ہے۔اور اگر آپ پورا سفر کرتے ہیں تو اس کے لیے 144 گھنٹے یا پورے 6 دن لگتے ہیں اور یہ صرف روس سے ولادی وستوک تک کا وقت ہے، اس سے زیادہ طویل سفر ولادی وستوک تک کا ہے جبکہ یہ ٹرین بیجنگ تک بھی جاتی ہے۔اس سے ہٹ کر بھی دنیا میں مال برداری کے لیے طویل ترین ریلوے سروسز موجود ہیں مگر مسافروں کے لیے یہ دنیا کی طویل ترین ٹرین کا سفر ہے۔