لاہور( ویب ڈیسک ) اکتوبر 2017 سے دنیا بھر میں شروع ہونے والی ’می ٹو‘ مہم نے دنیا بھر میں تہلکہ مچایا تھا اور دنیا کے کئی ممالک کی خواتین نے اپنے ساتھ ہونے والی ناانصافیوں پر آواز بلند کی تھی۔اگرچہ یہ مہم اب بھی دنیا بھر میں جاری ہے، تاہم اب یہ مہم اتنی متحرک نہیں دکھائی دیتی جتنی ڈیڑھ سال قبل تھی۔لیکن امریکی شہر نیویارک میں موجود معروف ’ٹائمز اسکوائر’ نصب کیے گئے مرد و خواتین کے تاریخی مجسمے پر نامعلوم افراد کی جانب سرخ الفاظ میں ’می ٹو‘ لکھے جانے کے بعد ایک بار پھر اس مہم کی گونج سنائی دینے لگی ہے۔ٹائمز اسکوائر پر نصب اس تاریخی مجسمے میں ایک مرد سفید لباس میں ملبوس خاتون کو رومانوی انداز میں بوسہ دے رہا ہے۔یہ مجسمہ جنگ عظیم دوئم کے اختتام کے بعد نیویارک میں کھینچی گئی ایک یادگار تصویر سے متاثر ہوکر بنایا گیا تھا۔اس تصویر میں امریکی بحریہ کا ایک سپاہی امریکی نرس کو خوشی اور پیار کے انداز میں گلے لگا کر بوسہ دے رہا ہے۔اس تصویر کو جنگ عظیم دوئم کے اختتام پر جرمن نڑاد امریکی فوٹوگرافر الفریڈ ایسینستادت نے کھینچا تھا۔یہ تصویر جنگ عظیم دوئم میں امریکا کی جانب سے جاپان پر کیے گئے ایٹم بم حملے اور جاپان کی جانب سے شکست تسلیم کیے جانے کے بعد 14 اگست 1945 کو کھینچی گئی تھی۔جاپان کی جانب سے شکست تسلیم کیے جانے پر جہاں امریکا بھر میں جشن منایا گیا تھا، وہیں نیویارک کے شہریوں نے بھی کھل کر جشن منایا تھا اور اسی جشن منانے کے دوران ہی بحریہ کے سپاہی نے ایک نرس کو خوشی میں آکر بوسہ دیا تھا۔خوشی کے موقع پر سپاہی کی جانب سے نرس کو دیے گئے بوسے کو فوٹوگرافر نے اپنے کیمرے میں محفوظ کرلیا جو بعد ازاں تاریخ کی سب سے رومانوی تصویر بنی۔اس تصویر معروف فیشن میگزین ’لائف‘ کے سرورق پر بھی شائع کیا گیا اور اس نے دنیا بھر میں مثبت پیغام دیا۔
کئی سال تک اس تصویر میں نظر ا?نے والے مرد اور خاتون سے دنیا بے خبر رہی، تاہم بعد ازاں ان کی شناخت بھی سامنے ا?ئی۔اس تصویر میں نظر ا?نے والی نرس گریتا فریڈمین تھیں جب کہ سپاہی کی شناخت جارج مینڈونسا کے طور پر ہوئی تھی۔جس وقت سپاہی نے گریتا فریڈمین کو بوسہ دیا تھا، اس وقت وہ ایک ڈینٹل ڈسپینسری میں خدمات سر انجام دے رہی تھیں اور ان کی عمر 21 سال تھی۔