تازہ تر ین

کائنات میں 3 لاکھ نئی کہکشائیں دریافت

لاہور( ویب ڈیسک ) رات کے وقت میں لیے گئے کائنات کے ایک نئے نقشے میں پہلے سے زیادہ کہکشاو¿ں کے سامنے آنے کا انکشاف ہوا ہے۔پیرس کے ایک ریسرچ ادارے کی جانب سے جاری کردہ اس نئے نقشے میں 3 لاکھ کہکشاو¿ں کا نظارہ دیکھا گیا، جس سے اس بات کا اندازہ ہورہا ہے کہ کائنات امید سے کچھ زیادہ ہی بڑی ہے۔اس نقشے کو ایسی دوربین کی مدد سے حاصل کیا جو چھوٹے سے چھوٹے زراعات کو دیکھنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔اس سروے پر کام کرنے والی بین الاقوامی ٹیم کے مطابق اس دریافت کے ساتھ کائنات کے کئی رازوں سے پردہ اٹھایا جاسکتا ہے جبکہ بلیک ہول کے بارے میں بھی معلومات حاصل کی جاسکتی ہیں۔ریسرچ ادارے سے تعلق رکھنے والے ماہر فلکیات سیرل ٹیز کا کہنا تھا کہ ’یہ کائنات کی نئی کھڑکی ہے، جب ہم نے نقشے کی پہلی تصویر دیکھی تو ہمیں اندازہ ہوا کہ یہ سب ہم نے اس سے قبل کسی نقشے میں نہیں دیکھا‘۔اس تحقیق میں دنیا بھر کے 18 ممالک سے تعلق رکھنے والے 200 ماہرین فلکیات نے مل کر کام کیا، جنہوں نے ریڈیو ایسٹرانومی کی مدد سے کائنات میں ان 3 لاکھ کہکشاو¿ں کو دیکھا، جو اس سے قبل کبھی نظر نہیں آئیں۔اس دریافت کے ساتھ ہی ماہرین فلکیات خلا کی سب سے زیادہ غیر معمولی چیز بلیک ہولز کے بارے میں معلومات بھی حاصل کرسکتے ہیں۔سائنس کی دنیا میں بلیک ہول کو کبھی تو دوسری کائنات میں جانے کا راستہ کہا جاتا ہے اور کبھی موت کا گڑھا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain