تازہ تر ین

سزا ملنے پر مجرم نے اپنے ہی وکیل کی درگت بنادی

لاہور( ویب ڈیسک ) آپ نے فلموں میں بہت سے ایسے مناظر دیکھے ہوں گے جن میں ایک وکیل زور و شور سے جج کے سامنے دلائل دے رہا ہو گا، عدالت کے کمرے میں سناٹا چھایا ہوا ہو گا لیکن ایسا منظر شاید نہ دیکھا ہو کہ وکیل اپنے ہی مدعی کے ہاتھوں پٹ رہا ہو۔

یہ فلمی نہیں بلکہ امریکا کا ایک حقیقی منظر ہے، جہاں وکیل کو کیس ہارنے کی صورت میں مجرم کی طرف سے پٹائی کا سامنا کرنا پڑا۔

امریکی ریاست اوہائیو کی کاو¿نٹی کویاہوگا کی عدالت میں ایک مجرم نے کیس ہارنے اور 47 سال قید کی سزا ملنے پر اپنے ہی وکیل کی پٹائی کر دی۔

جج کے سزا سناتے ہی مجرم اپنے وکیل آرون بروکلے پر چڑھ دوڑا اور اس پر گھونسوں اور لاتوں کی بارش کر دی۔

رپورٹ کے مطابق اس اچانک حملے پر وہاں موجود دیگر وکیل اور پولیس اہلکاروں نے مجرم کو فوری طور پر قابو کر کے جیل منتقل کر دیا۔

مجرم کی طرف سے وکیل پر چڑھائی کی ویڈیو وائرل ہو چکی ہے جسے اب تک لاکھوں افراد دیکھ چکے ہیں۔

واضح رہے کہ ڈیوڈ چسٹن نامی مجرم کو پولیس نے2017 میں گھریلو تشدد اور آتشزدگی کے الزام میں گرفتار کیا تھا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain