تازہ تر ین

پاک بھارت کشیدگی؛ پارلیمانی رہنماﺅں کو ترجمان پاک فوج کی ان کیمرا بریفنگ

اسلام آباد(ویب ڈیسک) پارلیمانی رہنماﺅں کا ان کیمرا اجلاس پارلیمنٹ ہاﺅس اسلام آباد میں جاری ہے جس میں ڈی جی آئی ایس پی آر کی جانب سے بھارتی جارحیت پر بریفنگ دی جارہی ہے۔ذرائع کے مطابق بھارتی جارحیت پر پارلیمانی رہنماﺅں کا ان کیمرہ اجلاس جاری ہے جس میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی، اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر شریک ہیں۔قائد حزب اختلاف شہبازشریف، شریک چیئرمین پیپلز پارٹی آصف علی زرداری اور دیگر اپوزیشن رہنماﺅں کے علاوہ ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور اورسیکریٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ بھی شریک ہیں۔ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کی جانب سے بھارتی جارحیت اور پاکستان کے منہ توڑ جواب پر پارلیمانی رہنماﺅں کو ان کیمرہ بریفنگ دی گئی۔وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے بھی پارلیمانی رہنماﺅں کو نیشنل کمانڈ اجلاس کے فیصلوں سے آگاہ کیا اور دوست ممالک سے رابطوں پر بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ عالمی برادری سے مثبت جواب مل رہا ہے، پاکستان نے بھارت کو امن کا واضح پیغام دیا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain