کینیڈا (ویب ڈیسک ) ہمارے گردے ایک اہم معالجاتی پروٹین تیار کرتے ہیں اور اب اسے تمباکو کے پودے سے بڑی مقدار میں حاصل کرنے کی راہ ہموار ہوئی ہے۔
انسانی گردے ’انٹرلیوکِن 37‘ (ا?ئی ایل 37) پروٹین کی بہت معمولی مقدار ہی بناتے ہیں۔ یہ پروٹین جسمانی سوزش کم کرنے میں نہایت اہم کردار ادا کرتا ہے اور ساتھ ہی امنیاتی نظام کو بے عمل کرنے کی صلاحیت بھی رکھتا ہے۔
اگر یہ پروٹین بڑے پیمانے پر دستیاب ہو تو یہ کئی امراض میں شفا دے سکتا ہے کیونکہ یہ طبی خواص رکھتا ہے۔ اسی بنا پر ویسٹرن یونیورسٹی کینیڈا کے ماہرین نے تمباکو کے پودے میں اس پروٹین کے اگانے کا تجربہ کیا ہے۔ اگرچہ اس سے قبل تجربہ گاہ میں کولائی بیکٹیریا کی مدد سے ا?ئی ایل 37 کی افزائش کے کچھ تجربات کئے گئے ہیں۔ تاہم اس ضمن میں ویسٹرن یونیورسٹی نے تمباکو کےپودے میں جینیاتی تبدیلیاں کرکے اس کے خلیات (سیلز) میں ا?ئی ایل 37 تیار کرنے کا تجربہ کیا ہے۔
تجربہ گاہ میں اولین تجربات سے ثابت ہوا ہے کہ انٹرلیوکِن 37 کی افزائش کے بعد اسے خلیات سے نکالا جاسکتا ہے اور اس تجربے کےبعد ا?لو اور دیگرٹرانس جینک پودوں سے بھی یہ پروٹین حاصل کیا جاسکتا ہے۔ اس پر کام کرنے والے پروفیسر شینگ ووما کہتے ہیں، ’تمباکو تیزی سے بلند پیداوار دیتا ہے اور صرف دو ہفتے میں ہی یہ مطلوبہ پروٹین حاصل کیا جاسکتا ہے۔‘