لاہور:(ویب ڈیسک) ہندو کمیونٹی سے متعلق غیر اخلاقی بیان پر وزیراعلیٰ پنجاب کی جانب سے استعفیٰ طلب کیے جانے کےبعد وزیر اطلاعات فیاض چوہان نے وزارت سے استعفیٰ دے دیا۔ عثمان بزدار نے وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان کو ایوانِ وزیراعلیٰ طلب کیا جہاں ان سے غیر ذمہ دارانہ بیان پر استعفیٰ طلب کیا۔ذرائع کا کہناہےکہ فیاض چوہان کے اس سے قبل بھی صحافیوں کے ساتھ بدتمیزی کے معاملات اور متنازع بیانات سامنے آئے جس پر انہیں معافی مانگنی پڑی جب کہ تازہ بیان پر انہیں طلب کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔وزیراعلیٰ پنجاب کے ترجمان شہباز گل نے ایک ویڈیو بیان میں کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب نے فیاض الحسن چوہان کے بیان سے مکمل لاتعلقی اور رنجیدگی کا اظہار کیا ہے۔
