تازہ تر ین

بھارت نے ابھی تک پاکستان کے وجود کو ہی تسلیم نہیں کیا : خالد چودھری ،بھارتی عوام بھی امن چاہتے ہیں لیکن مودی کو اپنے مفادات عزیز ہیں: اعجاز حفیظ ، پاکستان نے امن کا پیغام دیا لیکن بھارت کی جانب سے مثبت ردعمل نہیں ملا: آغا باقر ، جنگ کا پوچھنا ہے تو عراق افغانستان اور پولینڈ سے پوچھیں کہ لڑائی کیا ہوتی ہے: ضمیر آفاقی ، چینل ۵ کے پروگرام ” کالم نگار “ میں گفتگو

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) کالم نگار آغا باقر نے کہا کہ پاکستان نے بھارت کو امن کا پیغام دیا لیکن بھارت کی طرف سے کوئی مثبت ردعمل نہیں ملا جس پر بہت افسوس ہوتا ہے۔بھارت کو اب مسئلہ کشمیر کے حل کی جانب آنا پڑے گا آحر کب تک اپنی سات لاکھ فوج کشمیر میں لگائے رکھے گا۔ چینل فائیو کے پروگرام کالم نگار میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہپوری دنیا جانتی ہے کشمیر برننگ پوانئٹ ہے دونوں ملک نیوکلیئر پاور ہیں مسئلہ حل کئے بغیر امن ممکن نہیں بھات کو بھی اب حقیقت تسلیم کرکر کے اٹوٹ انگ کا راگ چھوڑنا پڑے گا۔پاکستان کو اپنی سفارتکار تیز کرنا چاہئے۔کالم نگار خالد چوہدری نے کہا کہ بھارت نے ابھی تک پاکستان کے وجود کو تسلیم ہی نہیں کیا۔بھارت کے رویے میں سلجھاﺅ نہیں آیا۔دونوں ملکوں کو چاہئے اپنے اپنے عوام کو ریلیف دیں بجائے اس کے کہ جنگیں لڑیں۔بھارت میں بھوک پاکستان کی نسبت بہت زیادہ ہے بھوک سے مرتا تو انسان ہی ہے۔کشمیری صرف آزادی چاہتے ہیں۔مسائل بالآخر حل کرنا ہی پڑتے ہیں بھارت جتنا بھی ظلم کر لے کشمیر ی آزادی لے کر رہیں گے۔ سفاتکاری کا یہ حال ہے کہ پلواما واقعے پر سوائے ترکی کے کسی نے ہماری حمایت نہیں کی۔ کالم نگاراعجاز حفیظ نے کہا کہ بھارتی عوام بھی پاکستان کی طرح امن ہی چاہتے ہیں لیکن مودی کو بس اپنے ہی مفادات عزیز ہیں۔بھارت مسائل سے توجہ ہٹانے کے لئے اوچھے ہتھکنڈے اپنا رہا ہے۔جنگ ٹل گئی لیکن خطرہ باقی ہے جب تک مسائل حل نہیں ہوتے خطرات رہتے ہیں۔بھارتی میڈیا پراپیگنڈہ کر رہا ہے کوئی بھی وبا اتنی تیزی سے نہیں پھیلتی جتنی تیزی سے جھوٹ پھیلتا ہے بھارت جو دعوے کرتا پھرتا ہے اس میں بری طرح ناکام ہوا۔انہوں نے کہا کہ کالعدم تنظیموں کےخلاف پہلے کارروائی ہونی چاہئے تھی۔ضمیر آفاقی نے کہا کہ جنگیں مسائل کا حل نہیں ہوتیں آخر کار ٹیبل پر ہی آنا پڑتا ہے۔ہمیں تاریخ سے سیکھنا چاہئے۔جنگ مفاداتی ٹولوں کا حربہ ہوتا ہے کسی کا اسلحہ بکتا ہے کہیں تباہی ہوتی ہے۔جنگ تو ایک دن کی بھی بری ہے جھڑپوں اور جنگوں میں فرق ہوتا ہے عراق ،افغانستان اور پولینڈ سے پوچھیں جنگ کیا ہوتی ہے۔کشمیر میں قتل و غارت ہے لیکن مسئلہ جوں کاتوں ہے۔جنرل ر پرویز مشرف نے بھی کالعدم تنظیموں پر پابندی عائد کی تھی۔ میرے خیال میں علاج نوازشریف کا حق ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain