بہاولنگر (ملک مقبول احمدسے)جہاں ظلم وہاں خبریں خبریں ہیلپ لائن کی ٹیم کو پانچ سالہ بچی کے والد کی انصاف لینے کے لیئے کال تفصیلات کے مطابق چشتیاں چک نمبر15 گجیانی میں وڈیرا زمیندار نے پانچ سالہ بچی ادینہ پر وحشیانہ تشدد کر کہ بازو توڑ دیا وڈیرا زمیندار کا کہنا ہے کہ یہ بچی کھیلتے ہوئے میری فصل سے گزر رہی تھی جس پر مجھے غصہ آیا میں نے بچی کو پکڑ کر تشدد شروع کر دیا پانچ سالہ بچی ادینہ کے والد نے خبریں ہیلپ لائن کی ٹیم سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ وڈیرا زمیندار نے میری بچی کو پکڑ کر فصلوں میں مارتا رہا اور بعد میں زمین پر پٹخ کر مارتا رہا جس سے میری بیٹی پانچ سالہ ادینہ کا بازو ٹوٹ گیا اور شدید زخمی ہو گئی بچی کے شور ڈلنے پر علاقہ کے لوگ موقع پر پہنچ گئے اور بچی کو وڈیرا زمیندار سے بچایا مزید اس نے کہا کہ بچی کو طبی امداد کے لیئے ٹی ایچ کیو ہسپتال چشتیاں منتقل کر دیا گیا ہے جہاں میری بیٹی کا ڈاکٹر علاج کر رہے ہیں خبریں کے توسط سے بچی کے والد نے اس واقعہ کا فوری طور پر نوٹس لینے کے لیئے وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار اور آئی جی پولیس پنجاب سے مطالبہ کیا ہے کہ میرا مقدمہ درج کر وا کر ملزمان کو گرفتار کیا جائے تاحال پولیس نے ابھی تک وڈیرا زمیندار کے خلاف کاروائی نہیں کی۔
