اسلام آباد (نامہ نگار خصوصی) تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی نے اقتصادی اصلاحات بل 2018۔19 کی منظوری دے دی، وزیراعظم نے کہا بروقت اوردرست فیصلوں سےجنگ کاخطرہ ٹل گیا جبکہ پارٹی اراکین نے وزیراعظم عمران خان کے امن اقدامات پرخراج تحسین کیا۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس جاری ہے ، اجلاس میں اتحادی پارٹیوں کے ارکان بھی شریک ہیں۔ اجلاس میں وزیراعظم نےپاک بھارت کشیدگی پر پارٹی ارکان کواعتمادمیں لیا اور عالمی برادری کےتعاون پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ پارلیمانی پارٹی نےاقتصادی اصلاحات بل2018۔19کی منظوری دے دی۔ اجلاس میں وفاقی وزیرفیصل واوڈا کے حالیہ بیانات پرتبادلہ خیال کیا گیا اور وزیراعظم نےفیصل واوڈا کی معافی کومثبت اقدام قراردیا جبکہ پارلیمانی پارٹی کےاراکین بھی فیصل واوڈاکےساتھ کھڑے ہوگئے، اراکین نے کہا معافی کےبعداپوزیشن کی تنقیدبلاجوازہے، زبان کاپھسلناسب کےساتھ ہو سکتا ہے، معافی کےبعداحتجاج مناسب نہیں۔ پارلیمانی پارٹی کے اجلاس سے خطاب میں وزیراعظم عمران خان نے کہا بروقت اوردرست فیصلوں سے جنگ کاخطرہ ٹل گیا، دونوں ملکوں میں کشیدگی کم ہوئی لیکن خطرہ برقرارہے۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ کالعدم تنظیموں پرپابندی ملک کااندرونی معاملہ ہے، کوئی بھی فیصلہ عالمی دباو¿کےپیش نظرنہیں کیاجارہا، دنیاکوواضح کرچکےوہ فیصلہ کریں گے جو ملکی مفاد میں ہوگا۔ پارٹی اراکین نے وزیراعظم عمران خان کے امن اقدامات پرخراج تحسین کیا اور کہا اقدامات سےپاکستان کامثبت پیغام پہنچا جبکہ پارلیمانی پارٹی نے شاہ محمودقریشی کو بھی شاندار سفارتکاری پر شاباش دی۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ملک میں 50لاکھ گھروں کی تعمیر کا منصوبہ عالمی سرمایہ کاروں اور نوجوانوں کیلئے نئے مواقع پیدا کرے گا، سرمایہ کاروں کو دوستانہ ماحول فراہم کرنا اولین ترجیح ہے۔ وزیراعظم عمران خان نے سرمایہ کاروں کیلئے حکومت کی جانب سے اٹھائے گئے اقدامات سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ سرمایہ کاروں کو دوستانہ ماحول فراہم کرنا اولین ترجیح ہے، 50لاکھ گھروں کی تعمیر کا منصوبہ سرمایہ کاروں اور نوجوانوں کیلئے نئے مواقع پیدا کرے گا۔ ایچ ایس ایس اور ایکس سی ایم جی گروپ آف چائنا کی جانب سے پاکستان میں دو ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہاگیا ہے کہ سرمایہ کاری وزیرا اعظم کے پچاس لاکھ گھروں کی تعمیر کے پروگرام میں کی جائےگی ۔ وزیر اعظم عمران خان سے ایچ ایس ایس اور ایکس سی ایم جی کے وفد نے ملاقات کی ۔ایکس سی ایم جی مینوفیکچرنگ کے شعبے میں چائنا کا سب سے بڑا گروپ ہے۔وزیر اعظم عمران خان نے ایچ ایم سی جی اور ایچ ایس ایس کی جانب سے پاکستان میں سرمایہ کاری کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ حکومت سرمایہ کاروں کو ہر ممکنہ سہولت فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے ۔ وزیر اعظم عمران خان نے کہاہے کہ سندھ کے عوام کی خوشحالی اور انکے مسائل کا حل حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے،مسائل کے حل کے سلسلے میں وفاقی حکومت اپنا بھرپور کردار ادا کرےگی۔ بدھ کو وزیر اعظم عمران خان سے گورنر سندھ عمران اسمعیل نے ملاقات کی جس میں صوبے کی مجموعی صورتحال اور کراچی میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر بات چیت کی گئی ۔ گورنر سندھ نے وزیر اعظم کو کراچی میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر پیش رفت کے بارے میں آگاہ کیا ۔ وزیر اعظم کے دورہ تھرپارکر اور اس دورے میں علاقے کی عوام کے لیے پیکج پر بھی بات چیت کی گئی ۔ وزیر اعظم نے کہاکہ سندھ کے عوام کی خوشحالی اور انکے مسائل کا حل حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے،مسائل کے حل کے سلسلے میں وفاقی حکومت اپنا بھرپور کردار ادا کرےگی۔پاکستان کے دورے پر آئے چینی نائب وزیرخارجہ کانگ شوآن یو نے وزیراعظم عمران خان،ترجمان کا کہنا ہے کہ چینی نائب وزیرخارجہ نے سیکریٹری خارجہ سے بھی ملاقات کی جب کہ ملاقاتوں میں آزمائش پر پورا اترنے والی پاک چین اسٹریٹیجک تعاون کی پارٹنر شپ کا اعادہ کیا گیا۔ ترجمان کے مطابق پاکستان نے چین کی غیرمتزلزل حمایت پر شکریہ ادا کیا اور چینی نائب وزیرخارجہ کو بھارت سے تمام مسائل مذاکرات کے ذریعے سے حل کی کوششوں سے آگاہ کیا گیا۔ملاقاتوں میں چینی نائب وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان اور چین قریبی دوست اور پارٹنر ہیں اور چین خطے میں امن اور استحکام کیلئے پاکستان کی حمایت کرتا ہے۔ترجمان کا کہنا ہے کہ چینی نائب وزیر خارجہ نے دہشت گردی کے خلاف پاکستان کے اقدامات کو تسلیم کیا۔ترجمان کے مطابق دونوں ملکوں نے مضبوط دوطرفہ تعلقات پر اطمینان کا اظہار کیا اور ہر سطح پر پاک چین تعاون اور رابطے مزید بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔
