تازہ تر ین

میک اپ سے مشہور شخصیات کا روپ دھارنے والی چینی خاتون

بیجنگ (ویب ڈیسک ) ان دنوں سوشل میڈیا پر چینی میک اپ ماہرخاتون کی دھوم ہے۔ یہ خاتون کمال مہارت سے صرف میک اپ کے ذریعے حیرت انگیز طور پر اپنا حلیہ ایسے تبدیل کرتی ہیں کہ وہ کبھی ا?ئن اسٹائن، تو کبھی مونا لیزا اور کبھی چارلی چیپلن دکھائی دیتی ہیں۔ اسی بنا پر ان خاتون کو ’انسانی گِرگِٹ‘ قرار دیا جارہا ہے۔ہی یوہونگ کسی کا بھی چہرہ اپنے منہ پر لے آتی ہیں۔ انسٹاگرام پر انہوں نے یویامائکا کے نام سے اکاو¿نٹ بنایا ہے اور اب تک ان کے مداحوں کی تعداد 5 لاکھ سے زیادہ ہوچکی ہے۔ ان کی بعض تصاویر کو بہت سراہا گیا ہے اور اسے ناقابلِ یقین قرار دیا گیا ہے ان میں سے ایک تصویر میں وہ جونی ڈیپ دکھائی دے رہی ہیں۔یوٹیوپ پر بھی لوگ ان کے دیوانے ہیں جہاں عام میک اپ سے وہ خود کو بدلتے ہوئے نظر ا?تی ہیں۔ نیچے سب سے پہلے ہی یوہونگ کی تصویر ہے جبکہ اس کے ا?گے ان کے مختلف روپ ہیں جس میں وہ مشہور شخصیات کے روپ کے ساتھ دکھائی دیتی ہیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain