تازہ تر ین

امریکہ ،روس، چین، پاکستان اور بھارت کو جنگ نہیں لڑنے دیں گے: ڈاکٹر مہدی ، سعودی عرب مخلص دوست، بھارت اور پاکستان کو بڑے تصادم سے بچا لیا: آغا باقر ، چار پانچ ابھی نندن پکڑے جائیں گے تب ہی آر ایس ایس مودی کو سکون سے بیٹھنے دیگی: سیف الرحمن ، سعودی وزیر خارجہ کا دورہ مذہبی تنظیموں کو پرسکون کرنا ہے : حسنین اخلاق ، چینل ۵ کے پروگرام ” کالم نگار “ میں گفتگو

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)چینل فائیو کے تجزیوں اور تبصروں پر مشتمل پروگرام ”کالم نگار“ میں گفتگو کرتے ہوئے سینئر تجزیہ کارڈاکٹر مہدی حسن نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ کا خطرہ ٹل گیا جنگ نہیں ہوگی۔امریکا ، روس اور چین انہیں لڑنے نہیں دیں گے اور نہ دونوں ممالک میں یہ اہلیت ہے کہ ان مملک کو ناراض کرکے لڑپڑیں۔پاکستان بھارت کشیدگی میں پاکستان کا رویہ بہت اچھا رہا ہے۔پاک بھارت میڈیا نے حالات میں کشیدگی پیدا کی۔ سعودی وزیر خارجہ جنگ کے حالات میں پاکستان آجاتے تو سعودی عرب کا پاکستان کی حمایت میں تاثر جاتا جو وہ نہیں دینا چاہتے۔مودی مذہبی دہشتگرد ہیں،گرما گرمی مئی کے الیکشن کیوجہ سے بڑھی ہے۔ عمران خان کا رویہ مثبت، امن کی بات اچھی طرح کر رہے ہیں مگر انکے وزراءاور میڈیا انکے خلاف جا رہا ہے۔کشمیر پر عالمی دنیا کا ضمیر جھنجھوڑا نہیں جاسکا۔کشمیر کی آزادی کی بات کرنی چاہئے تاکہ دنیا اپنا کردار ادا کر سکے۔کشمیر کی 3000سال کی ہسٹری میں 2500سال کشمیر آزاد ریاست رہا ہے۔ نواز شریف باہر جانا چاہتے ہیں تو انہیں بھیجنا حکومت کے حق میں ہے، سیاست میں وہ نااہل ہوچکے ہیں۔میزبان کالم نگار آغا باقر نے کہا کہ پاکستان کے امن کے پیغام کے بعد امید ہے حالات سنبھل جائیں گے۔ روس اور چین نے پاکستان کے حق میں بات کرنے کی بجائے دونوں ممالک کو مل بیٹھ کر کشیدگی کم کرنے کا کہہ کر حالات بہتر کیے۔ہم امن کی اور بھارت آگ کی بات کر رہا ہے۔ سعودی عرب جیسے دوست ہی معاملات حل کرانے کی کوشش کرتے ہیں۔ کالم کار میاں سیف الرحمان نے کہا کہ دنیا کی نصف غریب آبادی اس خطے میں بستی ہے، پاکستان کے امن کے پیغام کا اثر ہوگا۔پرائیویٹ ملیشیا کسی طور قابل قبول نہیں۔مذہبی تنظیموں کیخلاف کاروائی کر کے پاکستان بہتر پوزیشن میں ہے۔ چار پانچ ابہی نندن اور پکڑے جائیں گے تو ہی آر ایس ایس مودی کو سکون سے بیٹھنے دے گی۔تجزیہ کار حسنین اخلاق کا کہنا تھا کہ سعودی عرب کا مذہبی تنظیموں سے قریبی تعلق رہا ہے ، سعودی وزیر خارجہ کا دورہ پاکستان نیشنل ایکشن پلان کے تحت پابندی کی شکار تنظیموں کو پُر سکون کرنا ہے تاکہ کوئی تلخی نہ ہو۔ کالعدم تنظیموں سے ہمیں کوئی خطرہ نہیں ہے۔ کشمیری آزاد ریاست کے حامی ہیں۔ پی ایس ایل کے 8میچز قوم کی خوشی کے لیے پاکستان میں کروائے جارہے ہیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain