تازہ تر ین

قانون میں گنجائش ہے تو نواز شریف کو باہر جانے کی اجازت ملنی چاہیے: امجد اقبال ، مودی کشمیرکو فرقہ واریت اور انتہا پسندی سے قابو کرنےکی کوشش کر رہا ہے: مریم ارشد ، پاک فوج پروفیشنل اور جذبہ حب الوطنی سے لیس :طارق ممتاز، دنیا میں سب سے زیادہ مسائل اور غربت بھارت میں ،عقل کا ہتھیار استعمال کریں: ثروت روبینہ ، چینل ۵ کے پروگرام ” کالم نگار “ میں گفتگو

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) چینل فائیو کے تجزیوں اور تبصروں پر مشتمل پروگرام ”کالم نگار“ میں گفتگو کرتے ہوئے سینئر کالم نگار طارق ممتاز نے کہا ہے کہ بھارتی ائیرفورس پائلٹ آجکل ٹریننگ لے رہے ہیں کہ حملہ کرنے کی صلاحیت نہ ہوتے ہوئے پیراشوٹ سے نیچے کیسے گرنا ہے۔ بھارتی جہاز لڑنے کے لیے نہیں ہیں۔ پاک فوج پروفیشنل اور جذبہ حب الوطنی سے لیس ہے۔ بھارت رافیل کا باپ بھی خرید لے، ہماری صحت پر اثر نہیں ہوگا۔ بھارت میں غربت کی انتہا ہے، دونو ں ملک 20سال جنگ بندی کا معاہدہ کر کے دفاعی بجٹ غریبوں پر خرچ کریں۔ تھر کے کوئلہ سے حکومت فائدہ اٹھانا چاہ رہی ہے تو اسکا پہلا فائدہ تھر کے غریب لوگوں کو ہوناچاہئے۔بلاول بھٹو نے تھر میں دل کے ہسپتال کا افتتاح کیا تھا جو کہیں نظر نہیں آتا۔ عورت کا سال میں ایک دن ہوتا ہے، مگر خواتین ہی اپنے گھر کی ملازماوں کو ایک دن نہیں دے رہیں۔ نواز شریف کے اپنے ہسپتالوں میں دل کا علاج ہو رہا ہے، نواز شریف نخرے کر رہے ہیں۔ انہیں کوئی دل کا مرض نہیں، ڈیپریشن کا مرض ہے۔ میزبان تجزیہ کارامجد اقبال نے کہا کہ رپورٹ کے مطابق اس سال بھارت کے 6طیارے تباہ ہوچکے ہیں۔ جنگی صورتحال کے باوجود پاکستانی قوم پی ایس ایل سے لطف اندوز ہوتی رہی ہے۔ جنگ صرف تباہی ہے۔ تھر میں کوئلہ سے بجلی پیداکرنے کے دعوے تو بہت ہوئے مگر عملی قدم نہیں اٹھایا جاسکا۔ عورت کا معاشرے میں احترام اور سکیورٹی ہونی چاہیے۔قانون میں گنجائش ہے تو نواز شریف کو باہر جانے کی اجازت ملنی چاہیے۔ خواتین کے عالمی دن کے موقع پر کرشنا کماری کو چیئرمین سینٹ بنانے سے دنیا اور بالخصوص بھارت کو پیغام جانا چاہیے کہ ہم اپنی اقلیتوں کو سر ماتھے پر بٹھاتے ہیں اور وہ کیسے اپنی اقلیتوں پر ظلم کرتے ہیں۔کالم نگار مریم ارشد کا کہنا تھا کہ دنیا میںجنگ کی بات نہیں ہونی چاہئے۔ مودی کے بارے میں خبریں اخبار میں آرٹیکل چھپا کہ کس طرح سے الیکشن جیتنے کے لیے پلوامہ حملہ مودی نے خود کروایا۔ وہ انتہا پسند قوم ہے، مسلمانوں پر عرصہ سے تشدد کر رہی ہے۔ کشمیر بھارت کے ہاتھوں سے نکل رہا ہے، مودی کشمیر کو فرقہ واریت اور انتہا پسندی کے ذریعے قابو کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ قائد اعظم نے اقلیتوں کے لیے برابری کے حقوق کی بات کی تھی۔ خواتین کے دن پر سینیٹر کرشنا مورتی کو ایک دن کے لیے چیئرمین سینٹ بنانا اچھا اقدام تھا۔ ہمارے لیے تجارت میں پہلی رول ماڈل حضرت خدیجہ تھیں۔تجزیہ کار ثروت روبینہ نے کہا کہ راجستھان میں بھارتی مگ 21گرنے کے بعد مودی کو سمجھ جانا چاہئے کہ آپ تو پرندوں کا مقابلہ نہیں کر سکتے کجا کہ آپ پاکستانی فوج کا مقابلہ کریں گے۔ مودی جنگ کے ارادے سے باز آجائیں ، مڈاکرات کی طرف آئیں۔دنیا میں سب سے زیادہ مسائل اور غربت بھارت میں ہے، عقل کا ہتھیار استعمال کریں۔ جنگ کے بعد صرف افسوس رہ جاتا ہے، امن کو موقع ملنا چاہئے۔ عمران خان کی تھر میں ہیلتھ کارڈ کی تقریب سے غریبوں کو حوصلہ ملا ہے مگر ہیلتھ کارڈز کے استعمال میں لوگوں کو مشکلات نہ ہونا یقینی بنایا جائے۔ پیپلز پارٹی تھر پر سیاست کرتی ہے، انکے فنڈز کھاتے رہے، آٹے کی بوریوں میں ریت بھر کر بھیجتے رہے ہیں۔وفاق صوبوں کو دیے جائے والے فنڈز کا احتساب کرے۔بحیثیت انسان سوسائیٹی میں خاتون کواپنی آنکھو ں سے دیکھنے اور سوچنے اور فیصلہ کرنے کی اجازت دی جائے اس پر فیصلے مسلط نہ کیے جائیں۔


اہم خبریں
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain