لا ہو ر (صدف نعیم )پنجاب اسمبلی کے ڈپٹی سپیکر دو ست محمد مزاری نے چینل فا ئیو سے خصو صی گفتگو کر تے ہو ئے کہا ہے کہ ہم بھارت سے جنگ نہیں امن کی با ت کے خوا ہا ں ہیں۔جنگ مسائل کا حل نہیں۔تا ریخ گوا ہ ہے کہ جتنی مر ضی جنگیں کر لیں آخر کا ر معاملات ٹیبل ٹا ک سے حل ہو تے ہیں جنگ سے نہیں۔یہی با ت وز یر اعظم عمرا ن خا ن نے کل تھر پا ر کر میں اپنے خطا ب کے دوران بھا رتی ہم منصب کو سمجھانا چاہی کہ بھارت ہو یا کوئی اورسپر پاور کو ئی بھی غلط فہمی میں نہ رہے،مودی بھی اس کو اچھی طرح سمجھ لے کہ پا کستا نیوں کا خو ن بہا کر الیکشن نہیں جیت سکتا۔ہم وطنٰ کے دفا ع کی خا طر آخری دم تک لڑ نا جا نتے ہیں۔دو ست محمد مزاری نے مزید کہا کہ پو ری پا کستانی قو م اپنی فو ج اور حکو مت کے شا نہ بشانہ ہے۔
