تازہ تر ین

دبئی کے بعد پی ایس ایل فور کے سنسنی خیز مقابلوں کا آغاز،کراچی میں میدان سج گیا

کراچی:(ویب ڈیسک)پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے چوتھے ایڈیشن میں پلے آف مرحلے کی دوڑ میں شامل ہونے کے لیے لاہور قلندرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں ٹاکرا ۔دبئی کے بعد پی ایس ایل فور کے دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلوں کا آغاز آج سے کراچی میں ہورہا ہے جس کے لیے کرکٹ شائقین بے چین ہیں۔لاہور قلندرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان میچ کا آغاز شام 7 بجے ہوگا جسے دیکھنے کے لیے آنے والے شائقین کو وقت پر اسٹیڈیم پہنچنا ہوگا کیونکہ نیشنل اسٹیڈیم کے دروازے دوپہر 12 بجے سے شام 5 بجے تک کھلے رہیں گے۔ایونٹ کو کامیاب بنانے کے لیے انتظامیہ کی جانب سے بھرپور تیاریاں کی گئی ہیں جب کہ سیکیورٹی بھی انتہائی سخت رکھی گئی ہے جس کے تحت 13 ہزار سیکیورٹی اہلکار نیشنل اسٹیڈیم اور اس کے اطراف ذمہ داریاں انجام دے رہے ہیں۔نیشنل اسٹیڈیم میں آج میچ دیکھنے والوں کے لیے انتظامیہ نے کئی مقامات پر پارکنگ پوائنٹس بنائے ہیں، شائقین کو پارکنگ مقامات پر آنا ہوگا جہاں سے شٹل سروس کے ذریعے انہیں اسٹیڈیم تک پہنچایا جائے گا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain