کیف(ویب ڈیسک)یوکرین کی 15 سالہ لڑکی نے اپنی دراز زلفوں سے نہ صرف ایک دنیا کو حیرت میں مبتلا کر دیا بلکہ ایک نیا ریکارڈ بھی بنا ڈالا ہے۔یوکرین کے دارالحکومت کیف سے تعلق رکھنے والی 15 سالہ اولینا بچپن سے اپنے بال بڑھا رہی ہے۔ اولینا نہ صرف اپنے بالوں کا بےحد خیال رکھتی ہے بلکہ بالوں کی نشونما کے لیے خاص جڑی بوٹیاں بھی استعمال کرتی ہے۔ اس نے اپنی زندگی میں آج تک کبھی بال نہیں کٹوائے۔ اولینا کے بالوں کی لمبائی لگ بھگ 8 فٹ ہے۔ سنہری زلفوں نے جہاں دیکھنے والوں کو دنگ کر دیا ہے وہیں ا±س نے اپنے خوبصورت بالوں کی بنا پر نیشنل ریکارڈ قائم کرتے ہوئے، دنیا میں 18 سال سے کم عمر لڑکی کے سب سے لمبے بال ہونے کا اعزاز بھی حاصل کر لیا ہے۔اس اعزاز کو جلد باقاعدہ طور پر گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں درج کیا جائے گا۔واضح رہے اس سے قبل یہ گنیز ریکارڈ 16سالہ بھارتی لڑکی نیلاشی نے 5 فٹ 7 انچ لمبے بالوں کے ساتھ قائم کیا تھا۔