تازہ تر ین

جب ایک طیارہ جرمنی کی بجائے 525 میل دور اسکاٹ لینڈ پہنچ گیا

لاہور (ویب ڈیسک ) ذرا سوچیں کہ آپ نے کراچی سے دبئی جانا ہو مگر ہوائی پرواز آپ کو مخالف سمت پر چین یا جاپان پہنچا دے تو پھر کیا ہوگا؟ایسا ناقابل یقین ‘کارنامہ’ برٹش ائیرویز نے کرکے دکھایا جس کی ایک پرواز کو لندن سے جرمن شہر ڈسلڈورف جانا تھا مگر وہ وہاں سے کی بجائے 525 میل دور اسکاٹ لینڈ کے شہر ایڈنبرگ پہنچ گئی۔برٹش ائیرویز نے اس پر اپنے بیان میں بتایا کہ ایسی غلطی اس وقت ہوئی جب غلط فلائٹ پیپرورک کو جمع کرادیا گیا۔دلچسپ بات یہ ہے کہ مسافروں کو جرمنی کی بجائے کسی اور ملک پہنچنے کا علم اس وقت ہوا جب طیارے میں یہ اعلان کیا گیا کہ طیارہ ایڈنبرگ میں لینڈ کررہا ہے۔فضائی کمپنی نے اپنے بیان میں کہا ‘ہم مسافروں سے ان کے سفر میں ہونے والی مداخلت پر معذرت کرتے ہیں اور ان سے انفرادی طور پر رابطہ کریں گے’۔جرمن کمپنی ڈبلیو ڈی ایل ایوی ایشن برٹش ائیرویز کے لیے اس پرواز کو چلارہی تھی اور اب برطانوی فضائی کمپنی کا کہنا ہے کہ وہ ڈبلیو ڈی ایل کے ساتھ مل کر یہ جاننے کی کوشش کررہی ہے کہ پرواز کے روٹ میں یہ غلطی کیسے ہوگئی۔گھنٹوں کی تاخیر کے بعد یہ پرواز ایڈنبرگ سے جرمن شہر پہنچی تھی اور ڈبلیو ڈی ایل کے مطابق ہم حکام کے ساتھ مل کر اس معاملے کی تحقیقات کررہے ہیں کہ فلائٹ شیڈول بدل کیسے گیا، ہم مسافروں کے تحفظ پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرسکتے۔اس پرواز میں موجود ایک مسافر سون ٹران نے ٹوئیٹ پر اس واقعے کا ذکر کرتے ہوئے کمپنی سے وضاحت مانگی اور اس ایک پراسرار سفری لاٹری قرار دیا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain