نیویارک(ویب ڈیسک) ’سپرمون‘ کا واقعہ ہر سال تین سے چار بار رونما ہوتا ہے۔ یہ وہ وقت ہوتا ہے جب چاند ممکنہ حد تک زمین کے قریب ترین آ جاتا ہے۔ ایسے میں اس کا سائز معمول سے 14گنا زیادہ ہوتا ہے اور یہ بہت زیادہ روشن ہوتا ہے۔ اب اس فطری مظہر کے متعلق ایک یہودی مذہبی رہنماءنے انتہائی خطرناک پیش گوئی کر دی ہے۔ ڈیلی سٹار کے مطابق ربی متیت یاہو گلیزرسن (Matityahu Glazerson)کا کہنا ہے کہ 2021ئ میں سپرمون کا واقعہ یہودی مذہبی تہوار پیوریم(Purim)کے دنوں میں رونما ہو رہا ہے جو کہ قیامت کی نشانی ہے۔یوٹیوب پر پوسٹ کی گئی ویڈیو میں ربی کا کہنا تھا کہ ” تورات میں اس حوالے سے واضح طور پر بتایا گیا ہے کہ جب یہ چاند کے زمین کے قریب ترین آنے کا واقعہ پیوریم کے دنوں میں ہو گا تو قیامت کی باقی علامات کا ظہور شروع ہو جائے گا، جن میں سے ایک مسیحا کی دوبارہ آمد بھی ہے۔ چنانچہ اس نشانی کو مدنظر رکھتے ہوئے میں پیش گوئی کر رہا ہوں کہ 2021ءقیامت کا سال ہے۔ تورات میں جس جگہ اس حوالے سے اشارے موجود ہیں وہاں ’بہت بڑا چاند‘ ’پیوریم‘ ’کفارہ‘ ’اسرائیل‘ ’وارننگ‘ اور’مسیحا‘ کے الفاظ تحریر ہیں۔ “