تازہ تر ین

ادویات کی قیمتوں میں سے 40 سے 100فیصد تک اضافہ ، شہری پریشان

لاہور (جنرل رپورٹر) ایک بیماری اور دوسرا آسمان کو چھوتی قیمتیں، ادویات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ کردیا گیا۔ بلڈپریشر کی دوا کی نئی قیمت سن کر مریضوں کے فشار خون کا نارمل رہنا ممکن نہیں رہا۔ ادویات مہنگے داموں فروخت نے شہریوں کو پریشانی میں مبتلا کردیا ہے۔ 40فیصد اضافے تک اضافے نے شہریوں کو خالی ہاتھ لوٹنے پر مجبور کردیا ہے۔ شہریوں نے حکمرانوں سے ریلیف کی اپیل کردی ہے۔ بلڈ پریشر کی دوایوسارپلس کی قیمت180سے بڑھا کر 480جبکہ ناروسک، ٹرائفلوج، ایڈینال کی قیمت میں بھی 20سے 30فیصد اضافہ کردیا گیا۔ بعض ادویات کی قیمتوں میں سوفیصد بھی اضافہ کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ادویات کی قیمتوں میں گزشتہ چند ماہ میں سے لگا تار اضافہ کیا جارہا ہے جس کے باعث غریب شہری دوا کی قیمت سن کر میڈیکل سٹورز سے واپس لوٹ جارہے ہیں۔ کونکور گولی 5ملی گرام کی قیمت162.70سے بڑھا کر 234.35جبکہ کونکور گولی2.5ملی گرام کی قیمت60سے بڑھا کر 125.35کردی گئی ہے۔ ایتھروسین گولی548سے 921نئی قیمت کردی، پولی بیان سیرپ 40سے 57کا کردیا گیا، گریوی بی نان انجکشن109سے 184روپے، ڈفستٹن گولی 540سے بڑھا کر840روپے، ٹری فورج جوکہ دل کے امراضی کی دوا ہے 186سے 485روپے، شوگر کو کنٹرول کرنے کیلئے دوا گلائی سیٹ کی 272سے 460روپے، ٹی بی کی دوا رفا 4گولیاں 1215سے بڑھا کر 2011روپے اور پرمولٹ گولی کی قیمت 175سے 238روپے کی گئی ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain