تازہ تر ین

وزن میں کمی کا ٹوٹکا خاتون کیلئے بڑے نقصان کا باعث بن گیا

لاہور (ویب ڈیسک ) وزن میں کمی کے لیے بعض افراد ڈائٹنگ سے لے کر جم تک جاتے ہیں اور ہر ممکن طریقے سے جلد از جلد اضافی چربی کو گھلانے کی کوشش کرتے ہیں، لیکن کبھی کبھی کچھ طریقے نقصان دہ بھی ہوسکتے ہیں۔کچھ ایسا ہی اسرائیل کی ایک خاتون کے ساتھ ہوا جو وزن میں کمی کے لیے ٹھوس غذا کے بجائے صرف پانی اور جوس پر گزارا کرنے کے بعد دماغ کو نقصان پہنچنے کی وجہ سے ہسپتال پہنچ گئیں۔ڈیلی میل کی رپورٹ کے مطابق تل ابیب کے ہسپتال میں داخل ہونے والی خاتون ایک تھراپسٹ کے مشورے پر عمل کرتے ہوئے 3 ہفتے سے ڈائٹنگ کر رہی تھیں۔ڈائیٹ کے تحت انہیں صرف پھلوں کا جوس اور پانی پینے کی اجازت دی گئی تھی جس کی وجہ سے ان کے دماغ میں نمک کی مقدار غیر متوازن ہوگئی۔خاتون گزشتہ 3 روز سے زیر نگرانی ہیں اور ڈاکٹروں کو خدشہ لاحق ہے کہ ان کے دماغ کو پہنچنے والا نقصان مستقل ہوسکتا ہے۔منفرد لیکن نقصان دہ ٹوٹکے کی وجہ سے خاتون کا وزن 40 کلو گرام سے بھی کم ہوگیا تھا۔اسرائیل میں تھراپسٹ کہلوانے کے لیے کسی قابلیت کی ضرورت نہیں، کوئی بھی خود کو تھراپسٹ کہہ کر صحت سے متعلق مشورے دے دیتا ہے۔خاتون کی حالت سے متعلق کچھ خاص نہیں بتایا گیا لیکن اس بات کے امکانات زیادہ ہیں کہ وہ ‘ہائپوناٹریمیا’ کا شکار ہوگئی ہیں جسے عام زبان میں ‘واٹر انٹوکسیکیشن’ کہا جاتا ہے۔یہ حالت خون میں سوڈیم کی کم مقدار کی وجہ سے ہوتی ہے اور اکثر اوقات ان افراد کے ساتھ ایسا ہوتا ہے جو معدے کے مسائل کی وجہ سے بہت زیاد پانی پیتے ہیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain