تازہ تر ین

ہیرو کی پیشکش پرخود کو حیرت ہوئی

لاہور ( ویب ڈیسک ) سینئر اداکار شفقت چیمہ نے کہا ہے کہ میں ایک عالم دین کا بیٹا اور خود قرآن کا حافظ ہوں اور جامعہ نعیمیہ میں طالبعلم رہا ہوں ، اب تو کوئی ہیرو کے کردار کے لئے پیشکش کرتا ہے تو مجھے خود بھی حیرت ہوتی ہے ۔ انہوں نے ایک انٹرویو کے دوران کہا کہ اداکاری کا شوق مجھے اس وقت ہوا جب میں اوپن ائیر تھیٹر پہاڑی پر ڈرامہ دیکھنے کے لئے گیا وہاں ڈرامے میں ایک کردار نے مجھے اس قدر متاثر کیا کہ وہی سے میرے اندر اداکاری کا شوق پیدا ہو گیا ۔ انہوں نے کہا کہ لوگ مجھے ولن کے طور پر ہی دیکھنا پسند کرتے ہیں ، ہیرو آجاﺅں تو لوگوں کو عجیب سا محسوس ہوتا ہے اور ویسے مجھے بھی ولن کے کردار ادا کر کے اس قدر عادت ہو چکی ہے کہ کوئی مجھے ہیرو کے کردار کے لئے پیشکش کرتا ہے تو مجھے خود بھی حیرت ہوتی ہے ۔شفقت چیمہ نے کہا کہ اپنے کیریئر میں 931فلموں میں چند ایک میں ہی کا کردار بھی ادا کیا ہے اور خدا کا شکر ہے کہ وہ کردار بھی عوامی سطح پر مقبول ہوئے ہیں ۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ فلم انڈسٹری کی بحالی کے حوالے سے میں کبھی مایوس نہیں ہوا کیونکہ مایوسی انسان کو نا امیدی کی طرف لیجاتی ہے اور میں ہمیشہ اس حوالے سے پر امید رہا ہوں ۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain