تازہ تر ین

چیئرمین برابری پارٹی پاکستان جواد احمد کی داتا دربار حملے کی شدید مذمت

لاہور ( صدف نعیم ) چیئرمین برابری پارٹی پاکستان جواد احمد نے داتا دربار لاہور کے باہر ہونے والے دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ واقعہ پر اپنے بیا ن میں انہوں نے کہا کہ برابری پارٹی پاکستان متاثرہ خاندانوں کے غم میں برا بر کی شریک ہے، دہشت گردی کے ا س واقعہ میں جاں بحق ہونے والوں کو ابدی سکون ملے اور زخمی جلد صحت یاب ہوں ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی قوم، بہادر افواج، رینجرز، پولیس، انٹیلیجنس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے تمام ادارے ملک میں امن اور سلامتی قائم کرنے کے لئے پر عزم ہیں اور انہوں نے اس حوالہ سے عظیم قربانیاں دی ہیں۔جواد احمد نے اس موقع پر اس امر کا اظہار بھی کیا کہ پاکستانیوں کی حفاظت اور خوشحالی کی ذمہ داری اب پی ٹی آئی کی موجودہ حکومت کی ہے جو کہ پہلے خودپچھلی حکومتوں پر تنقید کرتی تھی لیکن حکومت میں آنے کے بعدلوگوں کو مسلسل مہنگائی،غربت اورعدم تحفظ کا نشانہ بنا رہی ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain