تازہ تر ین

سوشل میڈیا پر ہنگامہ ، راکھی ساونت نے پرچم کیوں اٹھایا ، خود ہی بول ا ٹھی

ممبئی (ویب ڈیسک) بھارتی اداکارہ راکھی ساونت کسی نہ کسی وجہ سے بھارتی سوشل میڈیا صارفین کے نشانے پر رہتی ہیں اور اب ان کی پاکستانی پرچم تھامے ایک تصویر سامنے آئی تو بھارتیوں کے لیے اپنے جذبات پر قابو رکھنا مشکل ہوگیا، اس تصویر کے پس منظر میں ایک چوکی پر بھی پاکستانی پرچم دکھائی دے رہا ہے۔ راکھی ساونت اپنے متنازعہ بیانات ، حلیہ یا پھر کسی نہ کسی حرکت کی وجہ سے ہمیشہ ناقدین کے نشانے پر رہتی ہیں ،اب راکھی ساونت کی پاکستانی جھنڈے کے ساتھ تصویرنے سوشل میڈیا پرطوفان مچا دیا ہے اور ان کے مداح یہ جاننے کے لیے بے تاب تھے کہ آخر راکھی ساونت پاکستانی جھنڈے کے ساتھ کیا کررہی ہیں اور کئی مداحوں نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہ پاکستانی ہے ، یہاں بھارت میں کیا کررہی ہے ، پاکستانی چلی جا تاہم راکھی ساونت نے پاکستانی پرچم تھامنے اور اس سے سکون لینے کی خود ہی وجہ بتادی۔اپنی ایک اور تصویر شیئرکرتے ہوئے راکھی ساونت نے واضح کیا کہ میں بھارت سے محبت کرتی ہوں، لیکن یہ فلم دھارا 370میں میرا کردار ہے۔ رپورٹس کے مطابق جس میں وہ ایک پاکستانی لڑکی کا کردارنبھارہی ہیں، یہ بھی فلم کا سین ہے جس میں پاکستانی اورکشمیری بارڈر کو دکھایا گیا ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain