اسلام آباد (آن لائن) وزیر مملکت برائے اطلاعات ونشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے وکیل پانامہ کیس میں وزیراعظم کیخلاف ثبوت دینے میں ناکام ہوگئے ہیں ، وزیراعظم نواز شریف اس بار بھی عدالت سے سرخرو ہوکر نکلیں گے۔ وزیر مملکت نے بتایا کہ پانامہ لیکس کیس عدالت عظمیٰ میں ہے تاہم چوری ، غلط بیانی اور بددیانتی سمیت قوم کی دولت لوٹنے کا الزام لگانے والے وزیراعظم کیخلاف ثبوت دینے میں ناکام ہیں جبکہ تحریک انصاف نے پانامہ کیس کی پیروی کیلئے وکیل بدل لیا لیکن ان کی دلیلیں وہی پرانی ہیں ۔ مریم اورنگزیب نے کہا کہ تحریک انصاف گزشتہ نو ماہ سے ثبوت دینے کی بات کررہی ہے لیکن جب ثبوت مانگا جاتا ہے تو موقف اختیار کرتے ہیں کہ ہم ثبوت پیش کرینگے لیکن کوئی ثبوت پیش نہیں کیاجارہا ہے صرف اخباری تراشوں کو لئے پھر رہے ہیں جس کا کوئی فائدہ نہیں ہے انہوں نے بتایا کہ وزیراعظم کے خاندان کی 2006 کی جائیدادوں کی دستاویزات موجود ہیں اور کسی کے پاس اسے غلط ثابت کرنے کے ثبوت ہیں تو عدالت میں لے آئے دودھ کا دودھ پانی کا پانی ہوجائے گا وزیر مملکت نے کہا کہ عدالت میں ثبوت دینے کی بجائے میڈیا میں آکر غلط بیان اختیار کرنے اور میڈیا ٹرائل سے عدالتوں پر اثر انداز ہونے کا کوئی فائدہ نہیں ہے عدالت عظمی کے معزز جج اخباری تراشوں اور میڈیا پر گفتگو پر نہیں بلک ٹھوس ثبوتوں پر فیصلہ دینگے مریم اورنگزیب نے بتایا کہ وزیراعظم اور ان کے خاندان کا ہر دور میں احتساب ہوا ہے تاہم اب جو حربے تحریک انصاف اور اس کے سربراہ عمران خان اختیار کررہے ہیں اس کا واضح مقصد نواز شریف کے ترقی کے منصوبوں کو نقصان پہنچانا ہے انہوں نے مزید بتایا کہ پاکستان کے بہتر مستقبل کیلئے وزیراعظم نواز شریف کی ضرورت ہے اور وہ عمران خان کے مطالبے پر مستعفی نہیں ہوں گے بتایا گیا ہے کہ قوم نے اعتماد کرکے ووٹ کی طاقت سے نواز شریف کو وزیراعظم بنایا ہے تاہم معلوم نہیں عمران خان کن قوتوں کے اشاروں پر عدم استحکام کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہیں وزیر مملکت نے کہا کہ نواز حکومت کے ترقیاتی ایجنڈے کو مخالفین کی بے جا اور بے بنیاد الزام تراشیوں سے نقصان نہیں پہنچے گا ہم اپنا مشن جاری رکھیں گے اور وزیراعظم عدالت سے بے گناہ نکلیں گے تو مخالفین کے تمام پروپیگنڈے دم توڑ جائیں گے اور ملک کی ترقی پر بالکل بھی آنچ نہیں آئے گی۔ وفاقی وزیر مملکت عابد شیر علی نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کے دورمیں اربوں روپے کی کرپشن کی گئی تاہم اگر احتساب ہو ا تو بلاول کے والد کی بھی پکڑ ہو گی۔”زرداری نے کرپشن نہیں کی تو وطن واپس آجائیں “۔ شیخ رشید جیسے بے پیندہ لوگوں کی سیاست ختم ہونے کا وقت ا?گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ شیخ رشید کا لال حویلی سے سیاسی جنازہ نکلے گا، وہ سیاسی یتیم ہو چکے ہیں۔شیخ رشید کو بھابھڑا بازا ر میںکندھا دینے والا کوئی نہیں ہو گا۔بے نظیر کا نام بھی پاناما میں ہے اس کا بینی فیشری کو ن ہے ، بلاول بتائیں چھینی گئی شوگر مل کا ذریعہ کیا تھا۔ عابد شیر علی نے بلاول بھٹو کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ بلاول کی آنٹی پتانہیں کتنی بارپیسے لے کرباہرگئی،”بلاول صاحب آپ کی والدہ بے نظیر بھٹو کا نام بھی پاناما میں ہے“۔آپ پرسرے محل کا الزام بھی ہے۔ وزیر مملکت کا کہنا تھا کہ بلاول کسی کوچاچاپکارتے ہیں،کسی کوپھوپھی بلاتے ہیں،بلاول کی آنٹی آیان علی کس کے پیسے لے جارہی تھی؟بلاول صاحب آپ اپنے والے کوکیوں نہیں لاتے۔ دانیال عزیز نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف نے حسب روایت یوٹرن کا مظاہرہ کیا،پی ٹی آئی چیئر مین عمران خان آج عدالت میں بھیگی بلی بنے ہوئے تھے۔ سپریم کورٹ نے نااہلی درخواست پر عمران خان اور جہانگیر ترین سے جواب طلب کر لیا۔ان کا کہنا تھا کہ آج عدالت میں کرپشن کا ذکر کیا گیا، نہ منی لانڈرنگ کا اور نہ ہی اثاثے چھپانے کا ،آج پتا چلا کہ عمران خان کاسب کچھ سیاسی بیان تھا۔تحریک انصاف کی جانب سے اثاثے چھپانے اور منی لانڈرنگ کے زریعے پیسے باہربھجوانے کاکہہ کر 7ماہ قوم کے کان پکائے گئے۔آج پھر قلا بازی خان کی بہترین کار کردگی دیکھی ،انہوں نے آج پھر توڑ مروڑ کے بیانات دئے،کھودا پہاڑ اور نکلا چوہا۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نواز شریف کی پہلی اور دوسری تقریر میں تضاد نہیں ہے،وزیر اعظم کے بچوں نے عدالت میں خود ثبوت پیش کئے ہیں۔پراپرٹی کے شواہدنوازشریف کے الیکشن دستاویزات کی اسکروٹنی کے وقت کیوں نہیں دئے گئے۔ طلال چوہدری نے کہا ہے کہ فیصلے وکیل بدلنے یا ای میل سے نہیں ثبوت پیش کرنے سے ہونگے ، نواز شریف کو گرانے والے ایک بار پھر خود گرینگے ، وہ موسم گزر گئے جب فیصلے کوئی اور کرتے تھے ، دسمبر شروع ہوتے ہی لوگوں کو ٹھنڈ پڑ جاتی ہے جس دن جمائما کہٹرے میں آئی تو بہت سے راز کھل جائینگے ۔ عمران خان نے وکیل بدل کر اداکار رکھ لیا ہے ، فیصلے وکیل بدلنے اور ای میلز سے نہیں بلکہ ثبوت پیش کرنے سے ہونگے۔ انکا کہنا تھا کہ نوازشریف کو گرانے والے ایک بار پھر گریں گے ، فیصلہ جھوٹ پر نہیں ثبوت پر ہو گا۔ ”عمران خان کی زندگی سے جھوٹ نکال دیا جائے تو کچھ نہیں بچتا “۔ ہمیں کٹھرے میں لانے والے خودکھڑے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ عدالت ثبوت مانگتی ہے تو یہ جھوٹ لے آتے ہیں ، وہ موسم گزر گئے جب فیصلے کوئی اور کرتے تھے۔ خان صاحب کہتے ہیں کہ میاں صاحب پر فلم بناﺅں گا وہ شوق پورا کرلیں میاں صاحب پر بننے والی فلم سارے دیکھیں گے مگر آپ پر فلم بنی تو پوری دنیا میں آپ کو شرمندہ ہوگی اور سنسر بورڈ بھی پاس نہیں کرے گا ۔ انہوں نے کہا کہ جن لوگوں نے نومبر اور دسمبر سے امیدیں لگائیں وہ مایوس ہونگے کیونکہ دسمبر آگیا اور دسمبر شروع ہوتے ہی لوگوں کو ٹھنڈ پڑ جاتی ہے ۔ عمران خان کی زندگی سے جھوٹ نکل جائے تو پیچھے کچھ نہیں بچتا ۔ انہوں نے مزید کہا کہ لوٹ کر بدھو پھر پارلیمنٹ آئینگے خان صاحب کو پھر شرمندگی ہوگی شریف فیملی کے بیانات کے تضادات نہیں۔