لاہور(کلچرل رپورٹر)ہمایوں سعید کی فلم”میں پنجاب نہیں جاﺅں گی“کا یونٹ شوٹنگ کےلئے لاہور پہنچ گیا ہے جہاں پہلے دوروز شاہی قلعہ میں مکمل کیا گیا بعدازاں شہر کے نواحی علاقوں میں شوٹنگ کی گئی ۔قبل ازیں فلم کا کام بہاولپور میں کیا گیا تھا۔لاہور میں ہونے والی شوٹنگ میں مہوش حیات ،ہمایوں سعیداور عروہ حسین سمیت دیگر فنکاروں کی عکسبندی کی جارہی ہے ۔شاہی قلعہ میں ہونے والی شوٹنگ میں گانا بھی پکچرائز کیا گیا ۔ذرائع نے بتایا ہے کہ ہمایوں سعید نے اس فلم کے ئے بھارتی کوریوگرافر کی خدمات حاصل کی ہیں۔ فلم کے ڈائریکٹرندیم بیگ ہیں۔