لاس اینجلس( شوبز ڈیسک )خوفناک مناظر سے بھرپور نئی ہالی ووڈ سپر نیچرل ہارر فلم ”اِنکارنیٹ“کا نیا ٹریلر آگیا۔فلم 2 دن بعد سینماﺅں میں ریلیز کی جائے گی۔ہدایتکاربریڈ پیٹن کی اس فلم کی کہانی ایک ایسے11سالہ لڑکے کے گِرد کے گھوم رہی ہے جو مافوق الفطرت اور شیطانی قوت کے زیراثر آجاتا ہے اور خطرناک حد تک غیر معمولی طاقت حاصل کر کے اپنے ارد گرد موجود لوگوں کی جان لینے پر ت±ل جاتاہے۔جیسن بلم، ٹریول انگلسن اورمائیکل سیزمین کی مشترکہ پروڈکشن میں بننے والی اس فلم میں اداکار آرون ایکرٹ ،کیریک وین ہوٹن، کیٹیلینا سینڈینو، ڈیوڈ مازوئس اور میٹ نیبل اہم کرداروں میں جلوہ گر ہوںگے۔رونگٹے کھڑے کر دینے والی دہشت ناک مناظر سے بھرپور یہ سپر نیچرل ہارر فلم یونیورسل اسٹوڈیوز کے تحت رواں سال2دسمبر کو سنیما گھروں میں سب کو ڈرانے آرہی ہے۔