تازہ تر ین

اہم پاکستانی شخصیت کو بھارت جانے کی اجازت, وزیراعظم نے ہدایات جاری کردیں

اسلام آباد، مظفرآباد (نامہ نگار خصوصی) وزیراعظم نواز شریف نے مشیر خارجہ سرتاج عزیز کو ہارٹ آٰف ایشیا کانفرنس میں شرکت کے لیے بھارت جانے کی ہدایت کردی۔میڈ یا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم ہاوس میں مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے نواز شریف سے ملاقات کی جس میں انہوں نے وزیراعظم کو ہارٹ آف ایشیا کانفرنس میں شرکت کے لیے مجوزہ دورہ بھارت پر بریفنگ دی۔ اس موقع پر وزیراعظم نے سرتاج عزیز کو ہارٹ آف ایشیا کانفرنس میں پاکستان کی نمائندگی کی ہدایت دی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ہارٹ آف ایشیا کانفرنس میں پاکستان خطے کی سیکیورٹی کو در پیش چیلنجز کا معاملہ اٹھائے گا اور مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے مناسب اقدامات کرنے پر بھی بات کی جائے گی۔ وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف نے متاثرےن لائن آف کنٹرول کے لےے 10)کروڑ 51 لاکھ روپے کی مالی امداد کی منظوری دے دی وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف نے لائن آف کنٹرول پر بھارتی فائرنگ سے شہید ہونے والے(39)شہداءکے لیے ( 03)کروڑ( 90)لاکھ روپے ، شدید زخمی معذو ر ہونے والے( 128)افراد کےلئے (02)کروڑ(56)لاکھ روپے ، گولہ باری سے مکمل طور پر تباہ ہونے والے(04)مکانوں کے مالکان کےلئے (40)لاکھ روپے اور جزوی طور متاثر ہونے والے( 73)مکانوں کے مالکان کےلئے( 03)کروڑ(65)لاکھ روپے ، کل رقم (10)کروڑ( 51)لاکھ روپے کی مالی امداد کی منظوری دیتے ہوئے مطلوبہ رقم حکومت آزاد کشمیر کے حوالے کر دی ہے ۔ حکومت پاکستان کی جانب سے اضافی ملنے والی اس مالی امداد سے (39)شہداءکے ورثاءکو فی کس (10)لاکھ روپے ، شدید زخمی معذور ہونے والے( 128)زخمیوں کو فی کس( 02)لاکھ روپے اور مکمل طور پر تباہ ہونے والے( 04)مکانات کے مالکان کو فی کس( 10)لاکھ روپے ، جزوی طور پر تباہ ہونے والے (73)مکانوں کے مالکان کو فی کس( 05)لاکھ روپے مالی امداد دی جائےگی۔ یہ مالی امداد اس مالی امداد کے علاوہ ہوگی جو قبل ازیں حکومت آزاد کشمیر متاثرین کو دے رہی ہے۔ وزےر اعظم محمد نواز شرےف نے 3دسمبر کو لاہور میں میئر ،ڈپٹی میئر، چیئر مین میونسپل کمیٹےوں ، ٹاﺅن کمیٹےوںاور ضلع کو نسلوںکے امےدواروں کا اجلا س طلب کر لیا۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں امےدواروں کے انٹروےو واور نا مزدگےا ں زےر اعظم خود کرینگے وزےر اعظم نے یہ فیصلہ پنجاب میں بلدےاتی انتخابات میں مسلم لیگ (ن) بڑھتی ہو ئی دھڑے بندےوں کے با عث کیا ہے ذرائع کا کہنا ہے کہ بلدےاتی انتخابات کی مخصوص نشستوں پر وزےر اعظم کو لا علم رکھتے ہو ئے وزےر اعلیٰ پنجاب کے صاحبزادے ایم این اے حمزہ شہباز شرےف نے مخصوص نشستوں پر پنجاب کے20سے زائد اضلاع کو اوپن کردےا گےا تھا جس کی وجہ سے پارٹی کے اندر دھڑے بندی شدت اختےار کر گئی تھی جس کا وزےر اعظم محمد نواز شرےف نے نو ٹس لیا اور دھڑے بندےو ں کی خبروں پربرہمی کا اظہار کیا اورپارٹی ذمہ داران کو ہدایت کی کہ ارکان قومی وصوبا ئی اسمبلی کو بےا ن با زی سے روکا جا ئے اور ڈسپلن کی خلاف ورزی کرنےوالوں کےخلاف پا رٹی آئین کے مطابق کارروائی کی جائے۔ وزیراعظم محمد نوازشریف سے وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے جمعرات کو یہاں ملاقات کی ۔ وزیراعظم آفس کی طرف سے جاری بیان کے مطابق ملاقات کے دوران قومی سلامتی سے متعلق امور پر تبادلہ خیال ہوا۔ذرائع کے مطابق وزیر اعظم محمد نواز شریف وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان سے خیریت دریافت کی۔وزارت پانی وبجلی نے چشمہ ایٹمی پاورپلانٹ 3کی آزمائشی پیداوار کا کامیاب ٹیسٹ کامیابی سے مکمل کر لےا ‘ وزیر اعظم نواز شریف چشمہ پاور پلانٹ کا افتتاح کریں گے۔ذرائع کے مطابق چشمہ ایٹمی پاور پلانٹ 3 کی آزمائشی پیداوار کا ٹیسٹ مکمل کر لیا گیا ہے جس کے بعد اس پلانٹ سے رواں ماہ سے 340 میگا واٹ بجلی ملنا شروع ہو جائے گی ذرائع کا کہنا ہے کہ سیفٹی اقدامات کے بعد چشمہ 3سے بجلی ملے گی اور وزیر اعظم نواز شریف چشمہ پاور پلانٹ کا افتتاح کریں گے ۔پلانٹ چائنہ نیشنل نیوکلیئر کارپوریشن کے تعاون سے مکمل کیا گیا ہے جس پر 85فیصد سرمایہ کاری چین نے کی ہے ۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain