لاس اینجلس (شوبزڈیسک) امریکی صدر باراک اوباما کی زندگی پرمبنی فلم ”بیری‘ ‘کا دوسرا ٹریلر جاری، فلم رواں سال دسمبر میں سینما گھروں کی زینت بنے گی۔وکرم گاندھی کی ہدایتکاری میں بننے والی فلم کی کہانی باراک اوباما کے 1981 ءمیں نیویارک آنے اور کولمبیا یونیورسٹی میں گزارے دنوں پر مبنی ہے۔اداکار ڈیون ٹیرل فلم میں باراک اوباما کے روپ میں نظر آئیں گے۔ دیگر کاسٹ میں جیسن مچل، عنایا ٹیلر، ایشلے جڈ، ایوی نیش شامل ہیں۔