تازہ تر ین

ثبوت وہ بھی ویڈیو کے ساتھ،ضمانت ناقابل ضمانت

لاہور (خصوصی رپورٹر )اینٹی نا ر کو ٹکس فورس (اے این کی طر ف سے مسلم لیگ (ن )پنجا ب کے صدر اور سابق صو با ئی وزیر قانو ن را نا ثنا ءاللہ کے خلا ف در ج کرائی گئی ا یف آئی ار کی تفصیلا ت سامنے آگئی جس کے مطا بق را نا ثنا ءاللہ سے اے این ایف ٹیم نے تلا شی لینے پر نیلے ر نے کے بیگ سے 15کلو گرا م ہیرون آمد کی اس دوران اسکے گارڈاور د یگر ساتھیو ںنے اے این ایف ٹیم پر حملہ کر کے زبر دستی را نا ثنا ءاللہ کو چھڑوانے کی کو شش کی ہے ۔ دوسری جا نب ما ہر قانو ن کا کہنا ہے کہ انسداد منشیات ایکٹ 1997 کے تحت دس کلو یا اس سے زیادہ منشیات رکھنے والے ملزم کو سزائے موت یا پھر عمر قید اور جرمانہ کی سزا سنائی ہو سکتی ہے۔تفصیلا ت کے مطابق اے این ایف کی طر ف کی سے مسلم لیگ ن پنجا ب کے صدر اور سابق را نا ثنا ءاللہ کے خلا ف ایک روز قبل کروائی گئی ایف آئی ار کی تفصیلا ت سامنے آگئی ہیں جس کے مطا بق ایک روز قبل را نا ثنا ءاللہ اپنی گا ڑی نمبر بی ایف 0601لینڈ کرو زر سفیف رو نگ میں اپنے سکا رڈ کے ہمرا ہ لاہور سے فیصل آبا د جا ر ہے تھے کہ راوی ٹول پلازے کے قر یب مخبر خا ص کی اطلا ع پر اے این ایف کی ٹیم نے ان کو رو کنے پر جب گا ڑیو ں کی تلا شی لی تو را نا ثنا ءاللہ کی گا ڑی میں سے نیلے ر نگ کا بیگ ملا جسکی تلاشی لی گئی اس میںہےرون تھی ، بر آمد پر را نا ثنا ءاللہ کے گا ڑد نے اے این ایف ٹیم پر حملہ کردیا اور زبردستی را نا ثنا ءاللہ کو چھڑوانے کی کو شش کی ملزما ن سے جد ید اسلحہ بھی بر آمد کر لیا گیا ۔ بعدازا ںڈپٹی داریکٹر اے این ایف نے ملزمان اور بر آمد ہو نے والی منشیا ت کو اے این ایف آفس منتقل کیا گیا ، منشیا ت کا وزن کر نے پر معلوم ہوا کہ گا ڑی سے 15کلو گرا م ہےرون بر آمد کی گئی ہے ۔دوسری جا نب ما ہر قانو ن بر گیڈ ئیر (ر) حامد سعید کا کہنا ہے کہ مذکو ر ہ واقعہ میںجیتا مصبو ط چا لا ن ہو گا ملزم کے خلا ف اتنی سخت سزا ہو گئی جبکہ جد ید دور میں موقع پر گرفتا ر ی کی باقاعد ہ ویڈیو بھی بنا ئی جا تی ہے جو ایک ثبوت ہو تا ہے ۔مزید کہنا ہے کہ انسداد منشیات ایکٹ کے تحت اگر کسی شخص سے چرس، پوست، بھنگ یا پھر ہیروئن برآمد ہوتی ہے تو یہ ناقابل ضمانت جرم کے زمرے میں آتا ہے۔ اسی طرح اگر کسی شخص سے ایک کلو منشیات برآمد ہوتی تو اسے بھی قانون کے تحت عمر قید کی سزا سنائی جاسکتی تھی ۔


اہم خبریں
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain