راولپنڈی(نیٹ نیوز) چیف آف آرمی سٹا ف جنر ل قمر جاوید باجوہ نے محفل میلاد میں شرکت کے لیے اپنے دوستوں کو دعو ت دی۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور بیگم قمر جاوید باجوہ نے گزشتہ روز ساڑھے چھ بجے آرمی گیسٹ ہاوس میں محفل میلاد کی شاندار تقریب کا اہتمام کیا جس میں بہت سے نعت خواں اور علما نے حصہ لیا۔اس موقع پر آرمی چیف نے اپنے دوستوں کو بھی دعوت نامے بھجوائے۔
