تازہ تر ین

اسکاٹش شہری کا کرایہ بچانے کیلئے انوکھا اور حیران کن حل

اسکاٹ لینڈ(ویب ڈیسک)فرض کریں آپ سفر کے دوران چیک ان ڈیسک پر پہنچے اور معلوم ہو کہ آپ کا سامان مقررہ حد سے زیادہ ہے تو آپ کیا کریں گے؟ یا تو آپ کو کچھ رقم ادا کرنی پڑے گی یا پھر سامان چھوڑ کر جانا پڑے گا۔اسکاٹ لینڈ کے شہری جون ارون نے اس مسئلے کا انوکھا اور حیران کن حل نکالا ہے۔چیک ان ڈیسک پر جون کو بتایا گیا کہ ان کا سامان مقررہ حد سے 8 کلوگرام زیارہ ہے جس کے لیے اضافی کرایہ ادا کرنا ہوگا۔جون نے اضافی رقم دینے سے انکار کردیا اور ایک الگ ہی حل نکالا، انہوں نے 8 کلوگرام وزنی کپڑوں کو موجودہ کپڑوں کے اوپر ہی پہن لیا۔ جس وقت جون نے اضافی کپڑے پہنے اس وقت موسم کا درجہ حرارت 30 ڈگری سینٹی گریڈ تھا، جون کے بیٹے نے اپنے والد کے اتنے زیادہ کپڑے پہننے کی ویڈیو ریکارڈ کرکے ٹوئٹر پر پوسٹ کردی۔17 سالہ نوجوان نے بتایا کہ وہ اپنے گھر واپس آرہے تھے کہ کاﺅنٹر پر موجود خاتون نے انہیں اضافی وزن کا کرایہ دینے کا کہا۔اس پر والد نے خاتون کو کہا کہ اب دیکھیں اور پھر ٹی شرٹس اور جمپر پہننے شروع کردیے۔سیکیورٹی حکام نے بھی جون کی اچھی طرح تلاشی لی اور سمجھے کہ وہ کپڑوں کے نیچے کچھ چیز اسمگل کرنا چاہتے ہیں تاہم وہ کرایہ بچا کر جہاز میں سوار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain