Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • برائلر گوشت کی قیمت میں 30روپے کلو اضافہ
    • پی ٹی آئی کا لانگ مارچ کا اعلان محض سیاسی دکھاوا تھا:اختیار ولی خان
    • بلاول بھٹو سے پارٹی رہنماؤں کی الگ الگ ملاقاتیں’ ملکی سیاسی صورتحال سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال
    • باگڑیاں: 365 کنال وقف اراضی پر قبضہ برسوں گزرنے پر بھی ختم نہ ہوسکا
    • خصوصی بچوں کو مصنوعی ذہانت کی تعلیم متعارف کرانے کا فیصلہ
    • قبضہ مافیا کی فہرست نیب کو دی ہے جلد کارروائی ہوگی:مینجر اوقاف
    • پنجاب پولیس فنڈز کی کمی کے باعث مختلیف انتظامی و ترقییاتی امور متاثر ہونےلگے
    • جناح ہسپتال لاہور میں کارنیا ٹرانسپلانٹ سروس شروع کردی گئی
    • ایران جنگ بہت جلد جیت جائیں گے: ٹرمپ
    • فرانس میں پاکستان کی سفیر زہرا بلوچ کی فورم کے اعلیٰ سطحی پینل میں شرکت
    • پرائیویٹ سکولوں کی رجسٹریشن کی مدت اور فیس میں تبدیلی کی تجویز
    • اسلامپورہ میں ڈور پھرنے سے موٹر سائیکل سوار زخمی، 2 پتنگ باز گرفتار
    • ایم ون موٹر وے اور جی ٹی روڈ اسلام آباد پشاورکے لیے بحال
    • اسلام آباد راولپنڈی میں موسلادھار بارش رین ایمرجنسی نافذ
    • رائیونڈ مانگا روڈ پر فیکٹری کی کوسٹر اُلٹ گئی، 11 افراد زخمی
    • پنجاب میں سکشن ہڈز کے بغیر چلنے والے شادی ہالز بند کرنے کا فیصلہ
    • فکری دہشت گردی عملی دہشت گردی سے زیادہ خطرناک ہے: طاہر اشرفی
    • سابق چیئرمین نادرا طارق ملک دنیا کے 50 اہم ڈیجیٹل رہنمائوں میں شامل
    • امریکا ایران مذاکرات میں تعطل، بھارتی اسٹاک مارکیٹ 6 ماہ کی کم ترین سطح کے قریب پہنچ گئی
    • فنڈ کی عدم دستیابی سیاحت کو فروغ دینے کا خواب چکنا چور 91 ترقیاتی سکیمیں نا مکمل
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    میٹھے مشروبات اور پھلوں کے ’خالص رس‘ بھی کینسر کی وجہ بن سکتے ہیں!

    By Daily Khabrainجولائی 12, 2019
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    پیرس(ویب ڈیسک) ایک نئے مطالعے سے جو نتائج سامنے آئے ہیں وہ 100 فیصد پھلوں کے جوس پینے والوں کے لیے بھی پریشان کن ہیں۔سروے میں کہا گیا ہے کہ اگر آپ میٹھے مشروبات (سافٹ ڈرنک اور شربت) اور جوس (چینی ملائے بغیر) پیتے ہیں تو ان کا باقاعدہ استعمال کئی اقسام کے کینسر کی وجہ بن سکتا ہے۔ ان میں سرِ فہرست نارنجی کا رس ہے لیکن دوسرے پھلوں کے جوس بھی شامل ہیں۔اس سے قبل میٹھے شربت اور سافٹ ڈرنکس کے درمیان تعلق دریافت ہوا ہے جن میں موٹاپا، امراضِ قلب اور ٹائپ ٹو ذیابیطس سرِ فہرست ہے۔ بعض چوہوں پر تحقیق سے ثابت ہوا ہے کہ سافٹ ڈرنک میں موجود شکر کئی اقسام کے کینسر کو بھی بڑھاوا دیتی ہے یا پھر اس کی رسولیوں کو بڑھاتی ہیں۔یونیورسٹی آف سوبورن، پیرس کے سائنسدان ڈاکٹر ایلوئے چیزیلاس اور ان کے ساتھیوں نے یہ تحقیق کی ہے۔ انہوں نے اوسط 42 برس کے 101257 خواتین و مرد کا جائزہ یا اور ان کا ڈیٹا حاصل کیا ہے۔ ان سے سافٹ ڈرنک، فروٹ ڈرنکس، 100 فیصد فروٹ جوس، میٹھے دودھ اور انرجی ڈرنکس پینے کی عادات کا پوچھا گیا۔آن لائن سوالات کا یہ سلسلہ 24 گھنٹے جاری رہا اور مسلسل 9 برس تک ان سے سوالات کئے گئے۔ اس دوران شرکا سے آنتوں، چھاتی اور پروسٹیٹ کینسر کے خطرات یا اس کے متعلق پوچھا گیا۔اس دوران 693 خواتین کو چھاتی کا سرطان، 291 کو پروسٹیٹ اور 166 شرکا کو آنتوں کا سرطان لاحق ہوگیا۔ اس سے معلوم ہوا کہ اگر روزانہ 100 ملی لیٹر میٹھا مشروب پیا جائے تو تمام تر سرطان کا خطرہ 18 فیصد اور بالخصوص چھاتی کے سرطان کا خطرہ 22 فیصد بڑھ جاتا ہے۔اس کے بعد خالص پھلوں کے رس پر علیحدہ سے تحقیق کی گئی۔ اس سے بریسٹ کینسر کا خطرہ بڑھنے کے اشارے ملے ہیں جبکہ خالص رس سے پروسٹیٹ اور آنتوں کے کینسر کا کوئی خطرہ سامنے نہیں آیا۔ اس کے برخلاف چینی سے پاک ڈائٹ ڈرنکس سے کینسر کا کوئی خطرہ سامنے نہیں آیا۔لیکن ماہرین نے اس تحقیق کے نتائج اخذ کرتے ہوئے حد درجہ احتیاط کا دعویٰ کرتے ہوئے اس تحقیق کی کمزوریوں اور حدود پر بھی بحث کی ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ اتنے بڑے پیمانے کی تحقیق حاصل شدہ حتمی نتائج کی تائید کرتی ہے لیکن اس میں شامل لوگ فرانس کی پوری آبادی کو ظاہر نہیں کرتے۔ ان کا خیال ہے کہ چینی سے بھرپور مشروبات کینسر کی وجہ بن سکتے ہیں اور عوام ان کے استعمال کو محدود ہی رکھیں تو بہتر ہوگا۔

    Daily Khabrain

      Keep Reading

      ایچ آئی وی پھیلنے کا معاملہ، کراچی کے ہسپتال کے خلاف کارروائی کا حکم

      ڈی آر کانگو میں ایبولا کے تصدیق شدہ کیسز 2,181، ہلاکتیں 864 تک پہنچ گئیں

      پنجاب فوڈ اتھارٹی کا لاہور میں کریک ڈاؤن، شاہدرہ، پارک ویو اور ریلوے روڈ پر 3 فوڈ یونٹس سیل

      تازہ ترین

      صدر زرداری کی سیاحت میں اے آئی کے اخلاقی استعمال کی ضرورت پر زور

      پنجاب بھر میں ہائی بیم لائٹس کے خلاف موٹروے پولیس کا کریک ڈاؤن

      فلسطین کا مسئلہ خودمختاری اور انسانی ضمیر کے لیے ایک بڑا امتحان ہے

      مارک زکربرگ کو ایک ہی دن میں تقریباً 9 ارب ڈالر کا نقصان

      اسرائیل سے متعلق عالمی سروے کے حیران کن اعدادوشمار، 98.75 فیصد منفی رائے رپورٹ

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.