Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • پاک نیوی کی بحیرہ عرب میں بڑی کارروائیاں’ 96 ملین ڈالر کی منشیات برآمد
    • اہم فیصلے کا وقت آچکا، خیبر پختونخوا کو نااہل حکمرانوں پر نہیں چھوڑ سکتے: خواجہ آصف
    • فاروق نائیک جوڈیشل کمیشن کی رکنیت سے مستعفی’ بلاول بھٹو نامزد
    • پٹرول مزید 1.82 روپیے مہنگا ڈیزل 91پیسے سستا
    • افغانستان میں تبدیلی ناگزیر اور بہت قریب ہے،گلبدین حکمت یار
    • انمول عرف پنکی نے منشیات کے مقدمے سے بریت کی درخواست دائر کردی
    • بھارت:ووٹر لسٹوں پر احتجاج جاری’ پریانکا گاندھی زمین پر لیٹ گئیں
    • خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں 18فتنہ الخوارج جہنم واصل چیک پوسٹ پر حملے میں 7 پولیس اہلکار زخمی
    • امریکی بحری کمانڈر کی اعلی افسران کیساتھ سعودیہ آمد؛ عسکری تعاون پر گفتگو
    • پاکستان اور پولینڈ کا غیر قانونی مائگریشن کے خاتمے پر اتفاق
    • آزاد جموں وکشمیر پولیس نے کالعدم تنظیم کے 8 مسلح کارندوں کو گرفتار کرلیا
    • صومالی بحری قزاقوں سے بازیاب تین پاکستانی کراچی پہنچ گئے
    • حکومت پی ٹی آی رابطے رواں ہفتے مزاکرات کے تیسرے دور کا امکان
    • کارروائیوں کامنصوبہ بنانیوالے کوٹلی سے رفتار 8شرپسندوں کو میڈیا کے سامنے پیش کیاجارہاہے۔
    • سدھارتھ ملہوتراکیارا ایڈوانی کےہاںدوسرے بچے کی آمد متوقع
    • آبنائے ہرمز میں ایران کا کنٹرول ختم ہونے کا دعویٰ، روبیو کا بیان
    • پاکستان کے سابق کپتان امریکا کی کرکٹ ٹیم میں شامل ہوگئے
    • پی آئی اے کا یورپ اور برطانیہ کیلئے پروازیں بڑھانے کا فیصلہ
    • پنجاب میں کورونا اور موسمی فلو کے خطرے کے پیشِ نظر الرٹ جاری
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    آئی فون 11 کیسا ہوگا؟ مخبریاں عروج پر پہنچ گئیں

    By Daily Khabrainجولائی 13, 2019
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    سلیکان ویلی(ویب ڈیسک) اگرچہ ایپل کے اگلے اسمارٹ فون ”ا?ئی فون 11“ کی لانچنگ میں ابھی پورے دو مہینے باقی ہیں لیکن ہمیشہ کی طرح اس بار بھی ”اندر کی خبر رکھنے والوں“ نے مخبریاں شروع کردی ہیں کہ ا?ئی فون 11 کیسا ہوگا اور اس میں کیا کچھ ”خاص“ ہوگا۔ایسے ہی ایک مخبر ”ایڈورڈ سی بیگ“ بھی ہیں جنہوں نے ”یو ایس اے ٹوڈے“ ویب سائٹ کےلیے اپنے ایک تازہ کالم میں آئی فون کے صارفین کو ”صبر“ کرنے کا مشورہ دیا ہے کیونکہ، ان کے بقول، آئی فون 11 اپنے پیشرو ائی فونز کے مقابلے میں کچھ خاص بہتر نہیں ہوگا لیکن بڑی تبدیلیاں اگلے سال یعنی 2020 والے آئی فون ورڑن میں متعارف کروائی جائیں گی۔ان کا کہنا ہے کہ آئی فون 11 میں فائیو جی سپورٹ نہیں ہوگی کیونکہ اوّل تو ابھی فائیو جی ٹیکنالوجی بہت نئی ہے اور دوم یہ کہ ایپل کارپوریشن، دوسرے اداروں کی طرح کسی بھی نئی ٹیکنالوجی پر ندیدوں کی طرح حملہ آور نہیں ہوتی بلکہ منصوبہ بندی کرکے، اپنے حساب سے صحیح وقت پر اس ٹیکنالوجی کو اختیار کرتی ہے۔ فائیو جی سپورٹ کےلیے ایپل نے 2020 کا سال ذہن میں رکھا ہے۔ماضی کی طرح اس سال یعنی 2019 میں بھی آئی فون کے تازہ ترین

    ورڑن کے تین ڈیزائن پیش کیے جائیں گے جو اپنی جسامت اور قیمت میں ایک دوسرے سے مختلف ہوں گے۔ایڈورڈ لکھتے ہیں کہ اس سال لانچ ہونے والے آئی فون کی بیٹری زیادہ بڑی یعنی زیادہ گنجائش والی ہوگی، کیونکہ یہ ضرورت بھی ہے۔ اگرچہ اگلے آئی فون میں ”تین عقبی کیمروں“ کا شور بہت اٹھا ہے لیکن ممکنہ طور پر وہ صرف آئی فون 11 کے سب سے مہنگے ورڑن میں ہوں گے۔ بہتر تصویر اور دیگر آپشنز کے ساتھ آئی فون کو گوگل پکسل فون کے مدمقابل لانے کی پوری کوشش کی جائے گی۔نئے آئی فون کا ایک اور متوقع فیچر ”وائرلیس چارجنگ“ ہوگا، یعنی نہ صرف یہ کہ آئی فون کو ”وائرلیس چارجنگ بیس“ پر رکھ کر چارج کیا جاسکے گا بلکہ آئی فون کے ساتھ ملنے والے ہیڈ فونز یعنی ”ایئرپوڈز“ کو آئی فون پر رکھ کر چارج کیا جاسکے گا۔اگلے آئی فون میں ڈیزائن کے اعتبار سے ظاہری طور پر کوئی خاص تبدیلی نہیں ہوگی اور اسکرین سائز بھی 5.8 انچ سے لے کر 6.5 انچ تک ہوگا (جیسا کہ آئی فون ایکس ایس اور ایکس ایس میکس میں ہے)۔ آئی فون 11 کی قیمت بھی موجودہ آئی فونز سے ملتی جلتی ہی ہوں گی یعنی ہم یہ توقع کرسکتے ہیں کہ یہ قیمتیں 750 ڈالر سے 1100 ڈالر کے درمیان ہوں گی۔البتہ، تمام قیاس آرائیوں سے ہٹ کر، ایک بات یقینی ہے کہ آئی فون 11 میں ”آئی او ایس 13“ کو بطور آپریٹنگ سسٹم استعمال کیا جائے گا۔ یہ بات اس لیے بھی یقینی ہے کہ آئی او ایس 13 موبائل آپریٹنگ سسٹم پہلے ہی بی-ٹا ٹیسٹنگ کےلیے عوامی طور پر پہلے ہی دستیاب ہے۔اب تک کیلئے اتنا ہی۔ توقع ہے کہ جیسے جیسے آئی فون 11 کی لانچ کا وقت قریب آتا جائے گا، ویسے ویسے اس کے بارے میں خبریں اور ”افواہیں“ بھی بڑھتی چلی جائیں گی تاکہ لانچنگ کامیاب بنائی جاسکے۔

    Daily Khabrain

      Keep Reading

      انسانی مزدوروں کا مستقبل خطرے میں؟ شیاؤمی کا ہیومنائیڈ روبوٹ 98 فیصد کامیاب

      "گلیکسی اَن پیکڈ ڈیوائسز لانچ سے پہلے لیک ہو گئیں۔”

      لاہور میں ٹریفک کی نگرانی کے لیے اے آئی سے چلنے والا ڈرون سسٹم متعارف کروا دیا گیا۔

      تازہ ترین

      آبنائے ہرمز میں ایران کا کنٹرول ختم ہونے کا دعویٰ، روبیو کا بیان

      پاکستان کے سابق کپتان امریکا کی کرکٹ ٹیم میں شامل ہوگئے

      پی آئی اے کا یورپ اور برطانیہ کیلئے پروازیں بڑھانے کا فیصلہ

      پنجاب میں کورونا اور موسمی فلو کے خطرے کے پیشِ نظر الرٹ جاری

      سونے کی قیمت میں بڑی کمی، فی تولہ 4 لاکھ 20 ہزار روپے کے قریب آگیا

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.