تازہ تر ین

لاہور کے فارم ہاﺅس میں شراب اور کباب …. مرنیوالا دی ایس پی کا بھتیجا تھا

لاہور (کرائم رپورٹر) برکی کے علاقہ میں فارم ہاﺅس پر قتل ہونے والے ڈی ایس پی کے بھتیجے کی نعش پوسٹمارٹم کے بعد ورثاءکے حوالے‘ پولیس کے رات بھر ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے۔ بتایا گیا ہے کہ گزشتہ روز رائیونڈ روڈ پر واقع عمر فارم ہاﺅس میں موسیقی کی محفل جاری تھی کہ اس دوران ہوائی فائرنگ کرنے سے منع کرنے پر ڈی ایس پی ماڈل ٹاﺅن نذرعباس شاہ کے بھتیجے اسد رضا کا ملزمان مجید اور سکندر وغیرہ کے ساتھ تلخ کلامی کے بعد جھگڑا ہوگیا جس پر طیش میں آ کر مجید اور سکندر نے فائرنگ شروع کردی۔ موقع پر موجود لوگوں نے بھاگ کر جانیں بچائیں جبکہ 15گولیاں لگنے سے اسد رضا لہولہان ہوگیا جسے طبی امداد کیلئے ہسپتال لے جایا گیا جہاں وہ جانبر نہ ہو سکا۔ پولیس نے نعش پوسٹمارٹم کے بعد ورثاءکے حوالے کردی۔ پولیس کے مطابق ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں جنہیں جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق وقوعہ کے وقت شراب و کباب کی محفل جاری تھی۔
قتل


اہم خبریں
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain