تازہ تر ین

صرف سبزے کو دیکھنا بھی صحت کےلیے مفید ہے، تحقیق

لندن(ویب ڈیسک) درختوں، پودوں اور سبزے میں وقت گزارنے کے ان گنت فوائد سامنے آئے ہیں لیکن اب ماہرین یہاں تک کہہ رہے ہیں کہ اگر آپ بیٹھ کر صرف سبزے کو دیکھتے ہیں تو اس سے بھی صحت پر مثبت اثرات مرتب ہوتے ہیں۔ ایک نئے مطالعے سے انکشاف ہوا ہے کہ اپنے بیڈروم کی کھڑکی سے درختوں کو دیکھنا بھی صحت کے لیے انتہائی مفید ہوتا ہے۔ یہاں تک کہ اس سے غیرصحتمندانہ عادتوں میں بھی کمی کرنے میں مدد ملتی ہے۔گزشتہ برس ایک تحقیق سے انکشاف ہوا تھا کہ سرسبز مقامات پر چلنے سے ذہنی تناﺅ کی وجہ بننے والے ہارمون ، کارٹیسول میں بھی کمی ہوتی ہے اور موڈ بہتر ہوتا ہے۔ چند ماہ قبل ماہرین نے کہا تھا کہ اگر ہفتے میں مناسب وقت درختوں میں گزارا جائے تو اس سے صحت پر اچھے اثرات مرتب ہوتے ہیں۔اس کے علاوہ ایک تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ جو اپنا بچپن سبزے میں گزارنے والے افراد دوسروں کے مقابلے میں دماغی اور نفسیاتی امراض کے کم کم شکار ہوتے ہیں۔ اس طرح وہ زندگی کے چیلنجوں کو بہتر انداز میں مقابلہ کرسکتے ہیں۔اب برطانیہ میں یونیورسٹی آف پلے ماو¿تھ کے ساتھیوں نے ہیلتھ اند پلیس نامی تحقیق جرنل میں کہا ہے کہ اگر آپ گھر کی کھڑکی سے کچھ وقت درخت اور سبزے کو دیکھتے ہیں تو اس سے صحت کے لیے مضر اشتہا یعنی فاسٹ فوڈ، شراب اور تمباکو نوشی وغیرہ کوطلب بھی کم ہوتی ہے۔تحقیق میں شامل ڈاکٹر لین مارٹن کہتی ہیں کہ سبزے کے فوائد سے سب واقف ہیں لیکن ہماری تحقیق سے اس میں ایک نئے زاویے کا اضافہ ہوا ہے کہ سبزے کو تکتے رہنا بھی بری عادتوں سے چھٹکارے میں اہم کردار ادا کرسکتا ہے۔’اس تحقیق سے یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ ماحول اور انسانوں کے درمیان گہرا تعلق ہوتا ہے۔ اسی بنا پر طبی مسائل کم کرنے میں بھی مدد ملے گی،‘ ڈاکٹر لین نے کہا۔مطالعے میں 21 سے 65 سال کے 149 افراد سے پوچھا گیا ہے کہ وہ کس طرح سے فطرت کے قریب ہیں۔ ساتھ ہی ان میں بری عادتوں مثلاً غیرصحت بخش کھانے اور نشے وغیرہ کی لت کے بارے میں بھی پوچھا گیا تھا۔ اس سروے میں شریک افراد سے ان کے گھر کی اطراف درخت اور سبزے کے بارے میں بھی پوچھا گیا تھا۔ یا کسی پرفضا مقام پر جانے کے دورانیے کے متعلق بھی سوال کیے گئے تھے۔لوگوں نے اعتراف کیا کہ عوامی باغات یا گھر کے باغات میں جانے سے ان میں لت اور اشتہا کم ہوتی ہے لیکن حیرت انگیز طور پر جو لوگ اپنے گھر کی بالکونی یا کھڑکی سے سبزہ دیکھ پائے ان میں بھی بری لت کی شرح 25 فیصد تک کم ہوئی۔ہزاروں لاکھوں افراد کسی نہ کسی بری لت میں گرفتار ہے جس میں تمباکونوشی، شراب نوشی اور میٹھے مشروبات کی لت بھی شامل ہے۔ یہ سب عادات صحت کو برباد کرتی ہیں اور سبزہ دیکھنے سے اس میں کمی آتی ہے۔ اس لیے پہلی مرتبہ یہ ثابت ہوا ہے کہ سبزہ اس طرح کے فوائد کی وجہ بھی بن سکتا ہے۔تاہم یہ تحقیق ابھی ختم نہیں ہوئی اور اگلے مرحلے میں ماہرین کسی بری لت میں گرفتار لوگوں کو سبزے میں لائیں گے اور اس کے اثرات کا بغور جائزہ لے کر اسے رپورٹ کریں گے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain