لاہور (خصوصی رپورٹر) متحدہ اپوزیشن کے مال روڈ پر جلسہ کرنے پر شہباز شریف سمیت 58 ارکان قومی و صوبائی اسمبلی کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ۔متحدہ اپوزیشن کی جانب سے گذشتہ روز اجازت نہ ملنے کے باوجود مال روڈ پر جلسہ کیا گیا جس پر پولیس نے اپوزیشن لیڈر شہباز شریف اور دیگر پارٹی کے قائدین سمیت 58 ارکان قومی و صوبائی اسمبلی کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا، مقدمہ لاہور کے تھانہ سول لائنز میں درج کیا گیا جبکہ مقدمہ میں مزید 1900 نامعلوم افراد کو نامزد کیا گیا ۔مقدمہ ایس ایچ او سول لائنز کی مدعیت میں درج کیا گیا جس میں ساﺅنڈسسٹم ایکٹ کی خلاف ورزی، لا اینڈ آرڈر میں خلل ڈالنے سمیت دیگر دفعات کو شامل کیا گیا۔ شہبازشریف، قمر زمان کائرہ سمیت 58 رہنماوں کو براہ راست نامزد کر دیا گیا۔متحدہ اپوزیشن کو مال روڈ پر جلسہ کرنا مہنگا پڑ گیا۔ مال روڑ پر بلا اجازت جلسہ کرنے، پولیس کے ساتھ جھڑپ، ریلی کی قیادت کرنے اور دیگر دفعات کے تحت متحدہ اپوزیشن کی قیادت کے خلاف تھانہ سول لائن میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ایف آئی آر میں شہباز شریف، قمر زمان کائرہ، وحید عالم، میاں مرغوب، مبشر جاوید، عظمی بخاری، مجتبیٰ شجاع الرحمان، خرم دستگیر سمیت 1900 نا معلوم کارکنوں کو نامزد کیا گیا۔ مقدمہ تھانہ سول لائنز کے تھانہ میں درج کیا گیا۔ سرکاری ملازمین پر تشدد، ساﺅنڈ سسٹم ایکٹ، سڑک بلاک کرنے، نقص امن سمیت متعدد دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا۔ تھانہ قلعہ گجرسنگھ نے بھی بغیر اجازت پبلسٹی اور دیگر دفعات کے تحت اپوزیشن کے کارکنوں کے خلاف دو الگ مقدمات درج کئے ہیں۔یاد رہے لاہور ہائی کورٹ پہلے ہی مال روڈ پر جلسے اور جلوس کے انعقاد کے خلاف حکم دے چکی ہے۔ اپوزیشن نے پنجاب میں پرامن مظاہرین کے خلاف مقدمات کے اندراج پرحکومت کو انتباہ کیا ہے کہ پولیس کو سیاست میں استعمال کرنے سے آپ کی حکومت نہیں بچ سکتی،حکومت نے پنجاب میں اپوزیشن کے 58 افراد کو احتجاج کرنے کی پاداش میں مقدمے میں نامزد کیا ہے۔عمران خان نے احتجاج کرنے کے جرم میں مجموعی طور پر لاہور میں دوہزار افراد کے خلاف مقدمات درج کرائے ہیں ،عمران خان پوری قوم کے خلاف پرچہ کٹوائیں۔ پیپلزپارٹی کی نائب صدر سینیٹر شیری رحمان نے پنجاب میں پرامن مظاہرین کے خلاف مقدمات کے اندراج پرکہا ہے کہ اگر احتجاج جرم ہے تو پوری قوم کے خلاف پرچہ کٹوائیں۔اپنے سخت ردعمل میں انھوں نے کہا ہے کہ عمران خان نے احتجاج کے لئے کنٹینر دینے کا اعلان کیا تھا اور آج احتجاج پر مقدمات درج ہورہے ہیں۔ سیکریٹری اطلاعات پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرین ڈاکٹر نفیسہ شاہ نے کہا ہے کہ شہباز شریف اور قمرزمان کارہ کے خلاف مقدمہ قابل مذمت ہے .سیاسی قیادت سیاسی مقدمات سے نہیں ڈرتی .دو پولیس اہلکاروں کے ڈر سے چھپ جانے والا ہمیں نہ ڈرایں۔ سیکرٹری جنرل پیپلز پارٹی سید نیر حسین بخاری نے کہا ہے کہ آصف زرداری جمہوریت دشمنوں کی آنکھ میں کانٹے کی طرح چبھ رہے ہیں ۔ان کو انتقام کا نشانہ بنانے والوں کو شرمندگی ہوگی۔ ڈکٹیٹر بھی آصف زرداری کو جھکا نہیں سکے کٹھ پتلی کیا چیز ہے ۔
