لاہور (خصوصی ر پورٹر)سی سی پی او لاہور بی اے ناصر نے ہدایت کی ہے کہ ہوائی فائرنگ اور لا?ڈ سپیکر کے استعمال پر پابندی ہر صورت میں یقینی بنائی جائے۔ کالعدم تنظیموں کی سرگرمیوں پر پوری طرح نظر ہے۔ کالعدم تنظیموں کو قربانی کی کھالیں جمع نہیں کرنے دیں گے۔ ڈسٹرکٹ پولیس لائنز قلعہ گجر سنگھ میں پولیس افسروں کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پرانی دشمنیوں کے خاتمے کے لئے لاہور پولیس ہر ممکن کردار ادا کرے گی۔ عمائدین علاقہ کی مدد سے دشمنی والوں کو سمجھایا جائے کہ نسل در نسل قتل و غارت سے کسی کا بھلا نہیں ہوگا۔ اجلاس میں ڈی آئی جی آپریشنز اشفاق احمد خان، ڈی آئی جی انویسٹی گیشن انعام وحید، سی ٹی او ملک لیاقت، ایس ایس پیز، ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز نے شرکت کی۔ سربراہ لاہور پولیس نے اپنے خطاب میں زور دے کر کہا کہ کرپشن اور غلط اقدامات کو روکنا پولیس کی اجتماعی ضرورت ہے۔ شہریوں سے غلط سلوک تمام کارکردگی پر پانی پھیر دیتا ہے۔ شہریوں سے حسن سلوک نہ کرنے والے پورے محکمے کا غلط تاثر جانے کا باعث بنتے ہیں۔ سی سی پی او بی اے ناصر نے لاہور پولیس کے 5 سالہ ڈویلپمنٹ پلان کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اس پلان کی منظوری سے مسائل اور وسائل میں فرق کم ہوگا اور پولیس کی پیشہ ورانہ استعداد کار بڑھے گی۔ انہوں نے کہا کہ پولیس کے خصوصی الا?نس کی بحالی پنجاب حکومت کا قابل ستائش اقدام ہے۔ آئی جی پنجاب پولیس کیپٹن (ر) عارف نواز نے 2005 سے منجمد الا?نس کی بحالی کے لئے سرگرم کردار ادا کیا۔ انہوں نے سختی سے ہدایت کی کہ پولیس کے کوڈ آف کنڈکٹ پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔ ایس پی اور ڈی ایس پی صاحبان ہر ہفتے سٹاف کو ضابطہ اخلاق پڑھ کر سنائیں۔ انہوں نے کہا کہ پولیس ملازمین کی میڈیکل انشورنس پر کام جاری ہے۔ اس کی منظوری سے علاج معالجے کی سہولتوں میں نمایاں بہتری آئے گی۔
