نیویارک ( ویب ڈیسک )نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی سیکورٹی نے امریکی حکومت کا خرچا بڑھا دیا،نیویارک کے میئر بل دی بلاسیو نے وفاق سے ٹرمپ کی سیکورٹی کیلئے 35 ملین امریکی ڈالر ڈالر مانگ لئے ،ٹرمپ کی سیکورٹی اخراجات میں ان کی رہائش گا ہ کے باہر موجود پولیس اہلکاروں کی تعیناتی بھی شامل ہے۔ادھر تائیوان صدر اور ٹرمپ کے درمیان رابطے پر وائٹ ہاﺅس نے رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ تائیوان کی خودمختاری بڑھے گی تو امریکا اور چین کے تعلقات کمزور ہوں گے ،وائٹ ہاﺅس کے ترجمان جوش ارنسٹ کا کہنا تھا کہ اوباما انتظامیہ ’متحد چین‘ کی پالیسی کے لئےاپنے چینی ہم منصبوں کے ساتھ رابطے میں ہیں۔دوسری جانب امریکی وزیر خارجہ جان کیری پریشان اتحادیوں کا اعتماد بحال کرنے کی کوشش کر رہے ہیں برلن میں ایک تقریب میں ان کا کہنا تھا کہ امریکا مستقبل میں بھی موجودہ سمت میں ہی اپنے کام جاری رکھے گا۔