بھارت(ویب ڈیسک) بالی ووڈ اداکارسلمان خان نے اپنے دونوں بھائیوں اربازخان اورسہیل خان کے ہمراہ بھارتی ٹی وی شو میں شرکت کی، شو تا حال آن ائیرنہیں کیا گیا ہے تاہم تینوں بھائیوں کی ایک ساتھ شرکت کرنے والے شو کے ٹیزر نے ہی خاصی دھوم مچادی ہے۔ شو کے ٹیزرمیں جب میزبان نے سلمان خان کے بھائی اوراداکارسہیل خان نے جب بہترین اداکاروں کے حوالے سے پوچھا تو ان کے جواب سے پہلے ہی سلمان خان نے بے ساختہ کہا کہ ساری اداکاراو¿ں میں کترینہ کیف بالی ووڈ کی بہترین اداکارہ ہیں، ان جیسا کوئی بھی نہیں۔