لاس اینجلس (شوبز ڈیسک) رومانٹک فلموں کے دیوانوں کیلئے خوشخبری یہ ہے کہ امریکن کامیڈی فلم ’لا لا لینڈ‘کی نئی جھلکیاں جاری کردی گئی ہیں۔ڈیمین چازیل کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی ایک موسیقار کے گرد گھوم رہی ہے جو ایک اداکارہ کی محبت میں گرفتار ہوجاتا ہے۔فلم میں اداکاری کے جوہر دکھانے والوں میں ریان گوسلنگ، ایما اسٹون، جے کے سیمونز، فن وٹروک، جان لیجنڈ اور میگن فے سمیت دیگر شامل ہیں۔فریڈ برگر کی پروڈیوس کردہ یہ فلم 16دسمبر کو سینما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کی جائے گی۔